ترک صدر نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی

ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دی، اسلام آباد میں تینوں ممالک کا اجلاس بھی آج ہوگا۔
ترک صدر نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی

ترک صدر اردوان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دی۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ سطح کے وفود آج اسلام آباد میں اجلاس کریں گے۔

November 27, 2026

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جس کے بعد ترکیہ میں معاہدے کی توثیق کا عمل مکمل ہوگیا۔

رائٹرز کے مطابق ترک پارلیمنٹ نے 5 نومبر کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دی تھی، جس کے بعد صدر اردوان نے بھی اس کی توثیق کردی۔

رپورٹ کے مطابق ترکیہ سعودی عرب میں اپنی فوج تعینات کرنے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں قرارداد بھی پیش کرے گا۔

تینوں ممالک کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ رواں سال اگست میں طے پایا تھا۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں اجلاس

دوسری جانب مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔

اجلاس میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان، وزیر دفاع اور اعلیٰ عسکری قیادت شرکت کرے گی۔ ترکیہ کی جانب سے وزیر خارجہ حاقان فیدان، وزیر دفاع اور عسکری حکام شریک ہوں گے۔

پاکستان کی نمائندگی فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف کریں گے۔

اجلاس کے موقع پر تینوں ممالک کے وفود کے درمیان دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ ترک اور سعودی وفود کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

سعودی عرب کی جازان آئل ریفائنری پر فضائی حملے میں نیپالی ملازم ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے، حوثیوں پر حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

November 27, 2026

خواجہ آصف کے مطابق اسلام آباد میں مکہ دفاعی معاہدے کے اجلاس میں سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کے تنازع پر بھی مشاورت ہوگی۔

November 27, 2026

افغان گرین ٹرینڈ کے عسکری ونگ نے کابل کے ضلع گیارہ میں طالبان وزارتِ دفاع کے سینئر عہدیدار قاری فضل الدین کو ان کی رہائش گاہ پر ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

November 27, 2026

سندھ حکومت نے 29 نومبر کو کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کی مجوزہ ریلی اور باغ جناح میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

November 27, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *