"> عادل راجہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ شدت اختیار کر گیا
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا۔ ان کے مطابق انتہا پسندی کی سیاست سے سب سے زیادہ نقصان پی ٹی آئی کو ہورہا ہے۔

October 9, 2026

ریاض ایئرپورٹ پر حملوں میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سعودی اتحاد نے حوثیوں کو بھرپور جواب دینے کا عزم ظاہر کیا، جبکہ او آئی سی نے حملوں کی مذمت کی۔

October 9, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی کی ملاقات میں علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

October 9, 2026

خیبرپختونخوا میں لانگ مارچ کے دوران آٹے کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔ سرکاری گندم کے ذخائر کے دعوؤں کے باوجود عوام مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

October 9, 2026

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے طویل اقتدار کے باوجود چارسدہ کے سرکاری ہسپتال میں طبی سہولیات، مشینری اور علاج کی دستیابی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

October 9, 2026

واٹس ایپ گروپس کی لڑائیاں اور ایک دوسرے کو ایکسپوز کرنے کی دھمکیاں ثابت کرتی ہیں کہ جدوجہد اب بانی کی رہائی یا عوامی مسائل کی نہیں، بلکہ محض اقتدار کے بٹوارے اور ذاتی انا کی رہ گئی ہے۔

October 9, 2026

کنگز کالج بریفنگ: عادل راجہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ شدت اختیار کر گیا

عادل راجا پر کنگز کالج لندن کی بند کمرہ بریفنگ کے دوران چیٹم ہاؤس رول کی خلاف ورزی اور حقائق مسخ کرنے کا الزام، کارروائی کا مطالبہ سامنے آ گیا۔
عادل راجہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ شدت اختیار کر گیا

کنگز کالج لندن کی بریفنگ کے بعد عادل راجہ پر چیٹم ہاؤس رول کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر دیا گیا۔ علمی حلقوں نے ادارے سے فوری انضباطی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

October 9, 2026

کنگز کالج لندن میں 28 ستمبر کو منعقد ہونے والی ایک بریفنگ کے بعد نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ یوٹیوبر عادل راجہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ایک سنجیدہ علمی نشست کی تفصیلات افشا کر کے بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

مذکورہ بریفنگ معروف چیٹم ہاؤس رول کے تحت منعقد کی گئی تھی، جس کا اعتراف خود عادل راجہ نے بھی کیا۔ اس عالمی ضابطے کے تحت حاصل ہونے والی معلومات کا استعمال تو ممکن ہے، مگر مقررین یا شرکا کی شناخت اور وابستگی ظاہر کرنے پر سخت پابندی عائد ہوتی ہے۔

اس ضابطے کے برعکس، عادل راجا نے بریفنگ کے فوری بعد کنگز کالج سے ہی ایک وی لاگ ریکارڈ کیا۔ انہوں نے نشست کو کلاسیفائیڈ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اجلاس میں چین سے متعلق خفیہ نقشے اور انٹیلی جنس معلومات پیش کی گئیں۔

وی لاگ میں عادل راجہ نے شرکا کی شناخت بھی ظاہر کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ ہال میں چینی، تائیوانی، چند بھارتی اور ایک دو پاکستانی شرکا موجود تھے، جو کہ رازداری کے واضح اصولوں سے روگردانی سمجھی جا رہی ہے۔

عادل راجہ نے ڈاکٹر بلینڈن کا نام لے کر مختلف بیانات اور معلومات ان سے منسوب کیں اور مبینہ چین مخالف مہم کو آگے بڑھایا۔ ماہرین کا مؤقف ہے کہ ان کی پیش کردہ تفصیلات من گھڑت، مسخ شدہ اور غیر متعلقہ انداز میں جوڑی گئی ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق محض سوشل میڈیا ویوز اور سنسنی خیزی کے لیے ایک سنجیدہ علمی و فکری بریفنگ کو پروپیگنڈا مواد میں تبدیل کر دیا گیا۔ اس عمل سے نہ صرف ڈاکٹر بلینڈن بلکہ کنگز کالج لندن جیسے معتبر تعلیمی ادارے کی ساکھ پر بھی سوالات کھڑے کرنے کی کوشش کی گئی۔

اب علمی و سماجی حلقوں کی جانب سے کنگز کالج لندن کی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اس سنگین خلاف ورزی کا فوری نوٹس لے۔ مطالبے میں واضح کیا گیا ہے کہ ادارے کو چیٹم ہاؤس رول کی پامالی پر عادل راجہ کے خلاف باقاعدہ انضباطی و قانونی کارروائی عمل میں لانی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا۔ ان کے مطابق انتہا پسندی کی سیاست سے سب سے زیادہ نقصان پی ٹی آئی کو ہورہا ہے۔

October 9, 2026

ریاض ایئرپورٹ پر حملوں میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سعودی اتحاد نے حوثیوں کو بھرپور جواب دینے کا عزم ظاہر کیا، جبکہ او آئی سی نے حملوں کی مذمت کی۔

October 9, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی کی ملاقات میں علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

October 9, 2026

خیبرپختونخوا میں لانگ مارچ کے دوران آٹے کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔ سرکاری گندم کے ذخائر کے دعوؤں کے باوجود عوام مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

October 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *