تحقیقات بتاتی ہیں کہ جب ماں ذہنی دباؤ کا شکار ہو تو بچوں کی غذائیت براہِ راست متاثر ہوتی ہے۔ کئی جائزوں میں دیکھا گیا کہ جہاں ماؤں میں پریشانی یا ڈپریشن زیادہ تھا وہاں بچوں میں کمزوری، وزن میں کمی اور اسہال جیسی بیماریوں کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

December 2, 2025

مون سون اور سمندری طوفانوں کے باعث 1,350 سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں۔ سری لنکا، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ اور فلپائن میں شدید سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور طوفانوں نے وسیع پیمانے پر تباہی مچائی ہے

December 2, 2025

یہ شہر پہلے بھی بے شمار ’’ابراہیم‘‘ کھو چکا ہے اور شاید مزید کھو دے، کیونکہ یہاں انسانی جان کی قیمت ایک مین ہول کے ڈھکن سے بھی کم ہے۔

December 2, 2025

پاکستانی پاور لفٹر حسنین رضا نے کولمبو میں ہونے والی ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2025 میں 94 کلوگرام ماسٹر–2 کیٹیگری میں 570 کلوگرام مجموعی وزن اٹھا کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

December 2, 2025

بنوں کے علاقے ممند خیل میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی خان، دو پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر جاں بحق ہوا

December 2, 2025

پاکستانی قیادت نے متحدہ عرب امارات کو یومِ تاسیس کی مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور اقتصادی تعلقات کو سراہا۔

December 2, 2025

افغان سرحد کی بندش اور معاشی مشکلات: سرحدی تاجروں کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

سرحدی علاقوں کے تاجروں کے وفد نے گورنر خیبرپختونخوا سے افغان سرحد کی بندش سے پیدا ہونے والی معاشی مشکلات پر بات کی، گورنر نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
سرحدی علاقوں کے تاجروں کے وفد نے گورنر خیبرپختونخوا سے افغان سرحد کی بندش سے پیدا ہونے والی معاشی مشکلات پر بات کی، گورنر نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے تاجر برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز سے لیکر عام شہری، طلبہ، تاجر اور سیاستدان تک سبھی دہشت گردی سے متاثر ہیں

December 2, 2025

سرحدی اضلاع کے تاجر برادری نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات کا ایجنڈا معاشی و تجارتی مشکلات تھیں جو پاک افغان بارڈر بندش کے باعث پیدا ہوئی ہیں۔ تاجروں کے نمائندہ وفد کی قیادت فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے افغانستان و وسط ایشیائی تجارتی امور کے چیئرمین شاہد شنواری نے کی۔ وفد میں مختلف سرحدی چیمبرز آف کامرس کے مختلف اراکین موجود تھے جن میں واجد علی شنواری (سینئر نائب صدر)، حضرت علی شنواری (ایگزیکٹو ممبر، خیبر چیمبر)، شاہ خالد (چیئرمین تحصیل لنڈی کوتل)، قدیر اللہ وزیر (صدر، خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری)، سبحان اللہ (صدر، کرم چیمبر، خرلاچی بارڈر) اور چمن بارڈر کے قسیم خان شامل تھے۔

تاجروں کے مطالبات

سرحدی اضلاع کے تاجر رہنماؤں نے گورنر فیصل کریم کنڈی کے سامنے اپنے مسائل کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ افغان سرحد کی بار بار اور طویل بندش نے خیبر پختونخوا بالخصوص سرحد سے متصل علاقوں کی معیشت کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرحدی تجارت نہ صرف مقامی آبادی کا بنیادی روزگار ہے بلکہ ہزاروں خاندانوں کی معاش کا واحد ذریعہ بھی ہے۔ تاجر وفد نے مطالبہ کیا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت جلد از جلد سرحدی گزرگاہوں کو کھولیں اور تجارت کو مستحکم بنانے کے لیے اقدامات کریں تاکہ تاجروں کو مزید مالی نقصان اور معاشی دباؤ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

تاجر برادری گورنر فیصل کریم کے سامنے اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے

کے پی گورنر کا مؤقف
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تاجروں کے مطالبات کو سنجیدگی سے سنتے ہوئے کہا کہ صوبے میں مستقل امن و سکون ہی معاشی ترقی کی ضمانت ہے۔ خیبرپختونخوا میں موجودہ بدامنی کے تمام واقعات کی جڑیں کسی نہ کسی صورت میں افغانستان سے ملتی ہیں۔ اس کے باوجود ہماری طرف سے امن مذاکرات کے لیے جو کوششیں کی گئیں ان کا جواب بھی مطلوبہ سطح کا نہیں ملا اور ہمیں شدید مایوسی ہوئی۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز سے لیکر عام شہری، طلبہ، تاجر اور سیاستدان تک سبھی دہشت گردی سے متاثر ہیں۔ ایسے وقت میں علاقے میں امن کی بحالی کے لیے سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ناگزیر ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے تاجر وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ خود صدرِ پاکستان اور وزیرِ اعظم سے تاجروں کے نمائندہ جرگے کی براہِ راست ملاقات کے لیے سفارش کریں گے اور اس مسئلے کو موثر انداز میں اٹھانے میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

دیکھیں: خیبر پختونخوا میں ڈرون حملے اور داعش کمانڈروں کی موجودگی کی اطلاعات بے بنیاد قرار

متعلقہ مضامین

تحقیقات بتاتی ہیں کہ جب ماں ذہنی دباؤ کا شکار ہو تو بچوں کی غذائیت براہِ راست متاثر ہوتی ہے۔ کئی جائزوں میں دیکھا گیا کہ جہاں ماؤں میں پریشانی یا ڈپریشن زیادہ تھا وہاں بچوں میں کمزوری، وزن میں کمی اور اسہال جیسی بیماریوں کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

December 2, 2025

مون سون اور سمندری طوفانوں کے باعث 1,350 سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں۔ سری لنکا، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ اور فلپائن میں شدید سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور طوفانوں نے وسیع پیمانے پر تباہی مچائی ہے

December 2, 2025

یہ شہر پہلے بھی بے شمار ’’ابراہیم‘‘ کھو چکا ہے اور شاید مزید کھو دے، کیونکہ یہاں انسانی جان کی قیمت ایک مین ہول کے ڈھکن سے بھی کم ہے۔

December 2, 2025

پاکستانی پاور لفٹر حسنین رضا نے کولمبو میں ہونے والی ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2025 میں 94 کلوگرام ماسٹر–2 کیٹیگری میں 570 کلوگرام مجموعی وزن اٹھا کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

December 2, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *