امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

تحریک انصاف نے عوامی حمایت کے فقدان اور حکومتی دباؤ کے سبب 27 ستمبر کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کر دیا ہے۔

September 25, 2026

حکام نے پی ٹی آئی کو کالعدم تنظیموں کی معاون اور انتشار پسند جماعت قرار دیتے ہوئے ریاست مخالف اقدامات پر سخت قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

September 25, 2026

افغان انٹیلی جنس کا کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان میں داخلے کی اجازت دینے کا انکشاف

امارت اسلامی افغانستان کی مبینہ سہولت کاری کے ناقابل تردید شواہد سامنے آگئے۔
افغان انٹیلی جنس کا کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان میں داخلے کی اجازت دینے کا انکشاف

پاکستانی ماہرین نے ایک مرتبہ پھر افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کسی بھی دہشتگرد گروہ کے استعمال سے باز رکھے اور دوطرفہ سلامتی معاہدوں پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

November 4, 2025

امارتِ اسلامی افغانستان کی جانب سے پاکستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی سہولت کاری کے ناقابل تردید شواہد سامنے آگئے ہیں۔ معتبر ذرائع کے مطابق افغان انٹیلی جنس کے ایک مبینہ خط نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ افغانستان کے بعض حکام نے ٹی ٹی پی کے ایک اہم رکن ابوبکر عرف عمر آفریدی اور اس کے 25 ساتھیوں کو پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ میں داخلے کے لیے ہدایات جاری کیں۔

ترک خبر رساں ادارے “ترکیہ اردو” نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ خط امارتِ اسلامی کے انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے اور وہاں مخصوص کارروائیاں انجام دینے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ ایچ ٹی این کو ذرائع کے ذریعے موصول ہونے والے اسی خط نے اس دعوے کی مزید تصدیق کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ خط افغانستان کے شمالی صوبے کنڑ سے جاری ہوا، جس میں طالبان کمانڈرز کو ہدایت کی گئی کہ ابوبکر آفریدی اور اس کے ساتھیوں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ بغیر کسی مزاحمت کے پاکستان کے قبائلی علاقوں تک پہنچ سکیں۔

پاکستانی سیکیورٹی ماہرین نے اس پیشرفت کو “انتہائی تشویشناک” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام افغانستان کی سرزمین کو دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہونے دینے کے وعدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ ہفتوں میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے، خاص طور پر سرحد پار دہشتگردی، مہاجرین کی واپسی، اور باہمی اعتماد کے فقدان کے حوالے سے۔ اس کے بعد دوحہ اور استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے باعث اس وقت جنگ بندی چل رہی ہے تاہم ایسے واقعات اس جنگ بندی اور آئندہ مذاکرات کیلئے انتہائی پریشان کن ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر امارتِ اسلامی کے اندر ایسے عناصر واقعی کالعدم ٹی ٹی پی کی مدد کر رہے ہیں تو یہ نہ صرف پاکستان کے لیے بلکہ خود افغانستان کی سلامتی کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ اس سے خطے میں دہشتگردی کی نئی لہر جنم لے سکتی ہے۔

پاکستانی ماہرین نے ایک مرتبہ پھر افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کسی بھی دہشتگرد گروہ کے استعمال سے باز رکھے اور دوطرفہ سلامتی معاہدوں پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

امارتِ اسلامی کی جانب سے اس خط کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

دیکھیں: افغان ترجمان ذبیح اللہ مجاهد کے دعوے نے ترکی مذاکرات کے نتائج پر سوالات اٹھادیے

متعلقہ مضامین

امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *