طالبان کے خلاف کارروائیاں تیز، افغان فریڈم فرنٹ کا قندوز ایئرپورٹ حملے کا دعویٰ

افغانستان فریڈم فرنٹ کا قندوز ایئرپورٹ پر میزائل حملے کا دعویٰ، طالبان کے خلاف مسلح مزاحمت شدید ہو گئی جبکہ بدخشاں کی طرف طالبان دستوں کی منتقلی متاثر۔
طالبان کے خلاف مزاحمت تیز، قندوز فوجی ایئرپورٹ پر اے ایف ایف کا حملے کا دعویٰ

طالبان کے خلاف مسلح مزاحمت تیز، افغان فریڈم فرنٹ کا قندوز ایئرپورٹ پر دوسرے میزائل حملے کا دعویٰ، طالبان اہلکاروں کی پیش قدمی رک گئی۔

August 6, 2026

افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں افغان فریڈم فرنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے قندوز کے فوجی ہوائی اڈے پر ایک اور بڑا میزائل حملہ کیا ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اس اہم ایئرپورٹ پر یہ دوسرا حملہ ہے، جس سے خطے میں طالبان کے خلاف بڑھتی ہوئی نبرد آزمائی کا اندازہ ہوتا ہے۔

افغان فریڈم فرنٹ کے بیان کے مطابق یہ حملہ بدھ کی رات قندوز ایئرپورٹ کے ملٹری سیکشن پر کیا گیا، جہاں طالبان اہلکار ہیلی کاپٹروں کے قریب جمع تھے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ اس حملے کا بنیادی مقصد بدخشان کے محاذ کی جانب طالبان جنگجوؤں کی پیش قدمی اور کمک کی منتقلی کو روکنا تھا، جس میں انہیں بڑی حد تک کامیابی ملی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قندوز ایئرپورٹ اور اس سے متصل آرمی کور کا ہیڈکوارٹر طالبان کی عسکری سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے، جس پر ان کا انٹیلی جنس نیٹ ورک مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

افغان فریڈم فرنٹ کے مطابق طالبان کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے، تاہم اس تازہ حملے میں ہونے والے حتمی جانی و مالی نقصان کے اعدادوشمار سامنے آنا ابھی باقی ہیں۔

دیکھیے: بدخشان میں طالبان مخالف قوتوں کی پیش قدمی، اہم علاقوں پر کنٹرول کا دعویٰ

متعلقہ مضامین

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

November 9, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

November 9, 2026

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

November 9, 2026

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *