طالبان اور ای ٹی آئی ایم گٹھ جوڑ بے نقاب، چین مخالف ویڈیو سامنے آگئی

افغان طالبان کے میڈیا نیٹ ورک سے منسلک پلیٹ فارم نے ویڈیو جاری کی ہے، جس میں سنکیانگ کے خلاف مسلح تحریک کی تائید کر کے گٹھ جوڑ واضح کر دیا گیا ہے۔
افغان طالبان اور ای ٹی آئی ایم گٹھ جوڑ

افغان طالبان اور ای ٹی آئی ایم گٹھ جوڑ منظر عام پر آ گیا ہے۔ طالبان کے میڈیا ونگ سے منسلک پلیٹ فارم نے سنکیانگ کے حوالے سے چین مخالف پراپیگنڈا مواد جاری کیا ہے۔

September 21, 2026

افغان طالبان حکومت اور کالعدم ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ (ای ٹی آئی ایم) کا مبینہ گٹھ جوڑ ایک بار پھر کھل کر سامنے آگیا ہے۔ طالبان کے انٹیلی جنس ونگ جی ڈی آئی سے وابستہ میڈیا پلیٹ فارم نے ایک پراپیگنڈا ویڈیو جاری کی ہے۔

پشتو زبان میں مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ اس ویڈیو میں عثمان باتور کی مسلح کارروائیوں کو سراہا گیا ہے۔ ویڈیو میں سنکیانگ کی علیحدگی پسند تحریک کو باقاعدہ ہیرو ازم کا رنگ دیا گیا ہے۔

ای ٹی آئی ایم کی تشہیر

جاری کردہ مواد میں چین کے خطے سنکیانگ کو مقبوضہ مشرقی ترکستان قرار دیا گیا ہے۔ ویڈیو میں چینی افواج کو قابض کمیونسٹ فورسز کہہ کر پکارا گیا ہے۔

یہ مکمل بیانیہ کالعدم تنظیم ای ٹی آئی ایم کے علیحدگی پسند مؤقف کی ہو بہو عکاسی کرتا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق طالبان میڈیا نیٹ ورک سے ایسا مواد نشر ہونا دونوں کے قریبی فکری اور عملی تعلقات کو ظاہر کرتا ہے۔

کابل رجیم کے کردار پر سوالات

جی ڈی آئی افغان عبوری حکومت کے میڈیا اور پراپیگنڈا فریم ورک میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ سرکاری سطح پر زیرِ اثر پلیٹ فارم سے ایسے مواد کا جاری ہونا کسی بھی طرح محض ایک عام تاریخی ذکر نہیں ہے۔

دفاعی مبصرین کے مطابق اس اقدام نے واضح کر دیا ہے کہ افغان سرزمین پر موجود شدت پسندوں کو کابل سے نظریاتی اور میڈیا سپورٹ حاصل ہے۔ اس پیش رفت نے خطے کی سلامتی اور طالبان کے عالمی وعدوں پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

دیکھیے: طالبان کا شہری ہلاکتوں کا بیانیہ: سرحد پار دہشت گردی چھپانے کی مذموم کوشش

متعلقہ مضامین

علامہ اقبال کے 149 ویں یوم ولادت پر ملک بھر میں تقریبات، مزار اقبال پر پاک بحریہ کے دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

November 9, 2026

طالبان چیف آف اسٹاف فصیح الدین فطرت نے مخالف مسلح محاذوں کو غیر افغان اور پاکستان سے فنڈنگ حاصل کرنے والا قرار دے دیا، جس پر سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔

November 8, 2026

اسرائیلی صدر نے سابق آرمی چیف گادی آئزن کوٹ کو نئی حکومت بنانے کے لیے 28 دن کی مہلت دے دی، نیتن یاہو اقتدار کی دوڑ میں سیاسی دباؤ کا شکار۔

November 8, 2026

ای سی سی کے اجلاس میں پاک فوج کے لیے لگژری جیٹ کی خریداری کی خبریں بے بنیاد ثابت؛ 1.094 ارب روپے پاک بحریہ کے ‘سی سلطان’ پراجیکٹ کے آپریشنل اخراجات کے لیے منظور کیے گئے تھے۔

November 8, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *