کابل: افغانستان میں طالبان حکومت کے مخالف مسلح گروپ افغانستان فریڈم فرنٹ نے صوبہ نورستان میں ایک بڑی گوریلا کاروائی کا دعویٰ کیا ہے۔ فرنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک حالیہ بیان کے مطابق، اس کے جنگجوؤں نے منگل، 22 مئی کو رات تقریباً ایک بجے صوبہ نورستان کے ضلع وایگل کے مرکز کو نشانہ بنایا۔ یہ کارروائی لگ بھگ 20 منٹ تک پوری شدت کے ساتھ جاری رہی۔
تھیاروں کا استعمال
بیان میں بتایا گیا ہے کہ گوریلا کاروائی کے دوران افغانستان فریڈم فرنٹ کے جنگجوؤں نے طالبان کے ٹھکانوں کے خلاف بھاری ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا۔
گروپ کا دعویٰ ہے کہ اچانک کیے جانے والے اس حملے میں طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے، تاہم حملے میں ہونے والی ہلاکتوں اور زخمیوں کی درست تعداد کے بارے میں تاحال آزادانہ ذرائع سے تصدیق شدہ معلومات دستیاب نہیں ہو سکیں۔
آغاز دور تازۀ عملیات جبهۀ آزادی در ولایت نورستان
— جبههَ آزادی افغانستان (@AfgFreedomAFF) June 24, 2026
مبارزان جبهه آزادی افغانستان حوالی ساعت ۰۱:۰۰ بامداد روز سهشنبه، ۲ سرطان ۱۴۰۵ خورشیدی، بالای مرکز ولسوالی وایگل ولایت نورستان عملیات چریکی انجام داده اند.
در این عملیات حدود ۲۰ دقیقه ادامه داشته است، چریک های جبهۀ آزادی از… pic.twitter.com/kCauMAvRGU
شہری تنصیبات کے استعمال کا الزام
افغانستان فریڈم فرنٹ نے اپنے بیان میں طالبان پر الزام عائد کیا ہے کہ نورستان میں طالبان کے انتظامی دفاتر اور شہری تنصیبات کو رہائش گاہوں اور رات کے وقت جنگجوؤں کے اجتماع کے مراکز کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
گروپ کے ترجمان نے مزید واضح کیا کہ اس پوری کارروائی کے دوران فرنٹ کا کوئی بھی جنگجو زخمی یا ہلاک نہیں ہوا اور تمام حملہ آور بحفاظت اپنے ٹھکانوں پر واپس پہنچنے میں کامیاب رہے۔
دیکھیے: افغانستان فریڈم فرنٹ کا طالبان کی گاڑی پر حملے کا دعویٰ، 2 اہلکار ہلاک