امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی سیکیورٹی امریکی شہر شکاگو سے بھی بہتر ہے۔ فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ میں ہر ہفتے سات سے آٹھ افراد مسلح واقعات میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہوتے ہیں۔
ٹرمپ نے شکاگو کا افغانستان سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان، جس کا رقبہ بظاہر ایک شہر جتنا ہے، محدود وسائل کے باوجود اپنی سیکیورٹی بہتر بنانے میں کامیاب رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری طرف امریکہ ایک طاقتور اور وسائل سے مالا مال ملک ہونے کے باوجود اپنے بڑے شہروں میں امن قائم کرنے میں مشکلات کا شکار ہے۔
قال الرئيس الأمريكي دونالد ترامب إنّ أفغانستان أكثر أمانًا واستقرارًا من مدينة شيكاغو الأمريكية.
— Muhammad Jalal (@MJalalAf) September 12, 2025
اليوم يقف أمن أفغانستان أقوى من أي وقت مضى، بينما تعاني مدن دول كبرى مثل الولايات المتحدة من العنف والاضطرابات. pic.twitter.com/8RcOZBCqQA
صدر کا کہنا تھا کہ شکاگو جیسا شہر، جو امریکہ کی معیشت اور ثقافت میں اہم مقام رکھتا ہے، بدامنی اور تشدد کی لہر میں گھرا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج افغانستان میں امن و امان کی صورتحال نسبتاً مستحکم ہے، جبکہ امریکہ کے بڑے شہروں میں گولی باری اور قتل و غارت گری عام ہو چکی ہے۔ ٹرمپ نے زور دیا کہ اگر افغانستان جیسا ملک محدود وسائل کے باوجود اپنے شہروں کو محفوظ بنا سکتا ہے تو امریکہ کو بھی اپنی اندرونی سیکیورٹی پالیسیوں میں بہتری لانی چاہیے۔
ٹرمپ نے یہ گفتگو اپنے قریبی ساتھی چارلی کرک پر تنقید کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کی۔ ان کے اس بیان پر امریکہ میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے کہ کیا واقعی دنیا کے بڑے ممالک اندرونی بدامنی کے سبب اپنی ساکھ کھو رہے ہیں۔