...
متعلقہ خاتون نے ایک پلاٹ پر عارضی طور پر قبضہ کرتے ہوئے ایک کیفے قائم کیا۔ قانونی دستاویزات اور مقامی انتظامیہ کی معلومات کے مطابق یہ کیفے باقاعدہ اجازت یا لیز کے بغیر قائم کیا گیا تھا

March 20, 2026

عالمی سطح پر فن لینڈ مسلسل 9 ویں سال دنیا کا خوش ترین ملک قرار پایا، جبکہ آئس لینڈ اور ڈنمارک بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے

March 19, 2026

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ کسی بھی علاقے سے چاند نظر آنے کی مصدقہ شرعی شہادت موصول نہیں ہوئی، اس لیے رمضان المبارک 1447 ہجری کے 30 روزے مکمل کیے جائیں گے۔

March 19, 2026

مہاجرین کا کہنا تھا کہ سیز فائر کا احترام کرتے ہوئے بارڈر کھولا جائے تاکہ راستوں میں پھنسے افغان شہری واپس جا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت میگا آپریشن سے گریز کرے اور مہاجرین کو عید تک اپنے اہلخانہ کے ساتھ رہنے دیا جائے

March 19, 2026

فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کو اہم سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا فروغ صنعت، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں انقلاب برپا کرے گا۔

March 19, 2026

اسرائیلی میڈیا کے مطابق رضاکار فوجیوں نے راکٹ اور میزائل حملوں سے ناکافی تحفظ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے پوسٹنگ پر رپورٹ کرنے سے انکار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بار بار مطالبات کے باوجود بنکرز کی فراہمی لاجسٹک مسائل کے نام پر مؤخر کی جا رہی ہے

March 19, 2026

افغانستان میں قانون سازی مکمل طور پر شریعت کے مطابق ہے، وزارتِ انصاف کی وضاحت

امارتِ اسلامیہ کی وزارتِ انصاف نے واضح کیا کہ ملک کی قانون سازی شریعت کے عین مطابق ہے۔ ہر شق اور دفعہ معتبر افغان علماء کے وفود نے منظور کی ہے
امارتِ اسلامیہ کی وزارتِ انصاف نے واضح کیا کہ ملک کی قانون سازی شریعت کے عین مطابق ہے۔ ہر شق اور دفعہ معتبر افغان علماء کے وفود نے منظور کی ہے

وزارت انصاف نے قوانین کے شرعی تشکیلی عمل اور متن کی مکمل عین مطابقت کا دعویٰ کرتے ہوئے تنقید پر عدالتی چارہ جوئی کی وارننگ جاری کی

January 28, 2026

امارتِ اسلامیہ افغانستان کی وزارت انصاف نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے قانون سازی کے عمل اور ان کے شرعی جواز کے تحفظ کے لیے نئی لکیر کھینچ دی ہے۔ وزارت کا مؤقف ہے کہ افغانستان کا ہر قانونی ضابطہ اور دستاویز فقہ حنفی کے دقیق اور جامع شرعی اصولوں کی عکاسی کرتا ہے اور اس کی تیاری میں اعلیٰ ترین سطح پر متعدد شرعی چیک پوائنٹس سے گزرنے کے بعد ہی منظوری دی گئی ہے۔

وزارت کے بیان کے مطابق کوئی بھی قانونی مسودہ صرف متعلقہ وزارت یا محکمے تک محدود نہیں رہتا۔ اسے قانونی شکل دینے کے لیے ایک جامع “شرعی معائنہ اور منظوری کا عمل” اختیار کیا جاتا ہے، جس میں وزارت انصاف، سپریم کورٹ کے شرعی ماہرین اور امیرالمؤمنین کے دفتر کی سطح پر قائم ممتاز افغان علماء کے خصوصی وفود شامل ہوتے ہیں۔ ان تمام اداروں کے گہرے جائزے، بحث و مباحثے اور متفقہ شرعی رائے کے بعد ہی کسی متن کو حتمی شکل دی جاتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امارتِ اسلامیہ کی قانون سازی کی دستاویزات میں کوئی ایسا مضمون، شق، دفعہ یا حکم نہیں ہے جو اسلامی شریعت کے مطابق نہ ہو اور اس کا کوئی شرعی ماخذ نہ ہو۔ بلکہ یہ مکمل طور پر اسلامی شریعت کے مطابق ہیں جن پر اعتراض کرنا شریعت پر اعتراض ہے۔

افغان وزارت نے اس بات کی واضح کرتے ہوئے اختتام کیا کہ ان قوانین پر اعتراض کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اس پر اعتراض کی کوئی معقول توجیہ بھی نہیں ہے، لہذا اعتراض کرنے والوں کو عدالت میں پیش ہوکر سزا بھگتنا پڑے گی۔

وزارت انصاف کا یہ بیان ان تمام بیرونی اعتراضات اور تنقیدوں کے جواب میں ایک جامع، اصولی اور غیرمتبادل موقف کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس سے طالبان حکومت کا واضح ہوتا ہے کہ وہ اپنے قانونی ڈھانچے میں کسی قسم کی بنیادی یا بیرونی دباؤ کے تحت اصلاحات پر تیار نہیں ہے۔ حکومت کے نزدیک، ان کے قوانین کی واحد کسوٹی “شرعی صحت” ہے، نہ کہ بین الاقوامی معیارات یا بیرونی اداروں کی رائے۔

بین الاقوامی ردعمل
سیاسی مبصرین کے مطابق وزارت کا یہ سخت بیان ممکنہ طور پر بین الاقوامی برادری اور طالبان حکومت کے درمیان موجودہ کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے۔ یہ مؤقف افغانستان کی عالمی سطح پر تنہائی، ممکنہ مزید معاشی پابندیوں، اور سفارتی مراکز میں اس کی وکالت کے لیے چیلنجز پیدا کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ بیان میں بین الاقوامی اداروں کا براہ راست تذکرہ نہیں کیا گیا، لیکن یہ ان تمام اعتراضات کے خلاف ایک طاقتور اور عمومی دفاعی پوزیشن کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

دیکھیے: ڈیرہ اسماعیل خان میں شادی کی تقریب کے دوران خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے وحید ’جگری‘ محسود کون تھے؟

متعلقہ مضامین

متعلقہ خاتون نے ایک پلاٹ پر عارضی طور پر قبضہ کرتے ہوئے ایک کیفے قائم کیا۔ قانونی دستاویزات اور مقامی انتظامیہ کی معلومات کے مطابق یہ کیفے باقاعدہ اجازت یا لیز کے بغیر قائم کیا گیا تھا

March 20, 2026

عالمی سطح پر فن لینڈ مسلسل 9 ویں سال دنیا کا خوش ترین ملک قرار پایا، جبکہ آئس لینڈ اور ڈنمارک بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے

March 19, 2026

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ کسی بھی علاقے سے چاند نظر آنے کی مصدقہ شرعی شہادت موصول نہیں ہوئی، اس لیے رمضان المبارک 1447 ہجری کے 30 روزے مکمل کیے جائیں گے۔

March 19, 2026

مہاجرین کا کہنا تھا کہ سیز فائر کا احترام کرتے ہوئے بارڈر کھولا جائے تاکہ راستوں میں پھنسے افغان شہری واپس جا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت میگا آپریشن سے گریز کرے اور مہاجرین کو عید تک اپنے اہلخانہ کے ساتھ رہنے دیا جائے

March 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.