ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، 2 افسران سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

September 20, 2026

حکومت نے 27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں پُرتشدد کارروائیوں اور سڑکوں کی بندش کے خلاف سخت قانونی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

September 20, 2026

ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت ترکیہ پاکستان کے ساتھ مل کر سعودی عرب کی ممکنہ عسکری ضروریات کا جائزہ لے گا۔

September 20, 2026

اسلام آباد کے داخلی راستوں پر امن برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ نے پُرتشدد مظاہرین اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت پالیسی نافذ کر دی ہے۔

September 20, 2026

ایران نے امریکہ سے مذاکرات کیلئے تین شرائط پیش کردیں، جبکہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان جنگ ختم کرانے میں مدد کی پیشکش بھی کردی۔

September 20, 2026

شیخ ہیبت اللہ کے دفتر سے سامنے آنے والی دستاویز میں فتنۃ الہندستان کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرنے کی ہدایت کا انکشاف ہوا ہے۔

September 20, 2026

شاہد آفریدی کا مولانا ادریس کی شہادت پر اظہارِ تعزیت، قاتلوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا مطالبہ

شاہد آفریدی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علم و تقویٰ کا یہ ستارہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، جبکہ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ اس حملے کے ذمہ داران کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
شاہد آفریدی اور مولانا ادریس

منگل کی صبح چارسدہ کے علاقے اتمانزئی میں فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں نے جید عالم دین اور سابق رکن اسمبلی شیخ محمد ادریس کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے گھر سے مدرسے کی جانب جا رہے تھے۔

May 6, 2026

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے جید عالم دین اور جے یو آئی کے سابق رکن اسمبلی مولانا ادریس ترنگزئی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سابق کپتان نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ ممتاز عالم دین اور شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس ترنگزئی کی بزدلانہ قاتلانہ حملے میں شہادت کی خبر سن کر دل انتہائی رنجیدہ ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی شہادت قبول فرمائے، درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ شاہد آفریدی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علم و تقویٰ کا یہ ستارہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، جبکہ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ اس حملے کے ذمہ داران کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یاد رہے کہ منگل کی صبح چارسدہ کے علاقے اتمانزئی میں فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں نے جید عالم دین اور سابق رکن اسمبلی شیخ محمد ادریس کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے گھر سے مدرسے کی جانب جا رہے تھے۔ حملے کے وقت گاڑی میں مولانا ادریس، دو پولیس اہلکار اور ڈرائیور سوار تھے۔ حملہ آوروں نے گاڑی پر پیچھے سے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں مولانا محمد ادریس موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے۔

واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس اندوہناک واقعے کی ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی مردان میں درج کر لی گئی ہے اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دیکھئیے:آئی سی سی نے سالانہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگ جاری کر دی

متعلقہ مضامین

ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، 2 افسران سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

September 20, 2026

حکومت نے 27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں پُرتشدد کارروائیوں اور سڑکوں کی بندش کے خلاف سخت قانونی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

September 20, 2026

ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت ترکیہ پاکستان کے ساتھ مل کر سعودی عرب کی ممکنہ عسکری ضروریات کا جائزہ لے گا۔

September 20, 2026

اسلام آباد کے داخلی راستوں پر امن برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ نے پُرتشدد مظاہرین اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت پالیسی نافذ کر دی ہے۔

September 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *