جموں و کشمیر تحریکِ حقِ خود ارادیت انٹرنیشنل کے وفد نے آزاد جموں و کشمیر میں تعلیمی شعبے کی بہتری کے لیےے برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں لارڈ میئر آف بریڈفورڈ محمد شفیق سے ملاقات کی۔ مذکورہ ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر بالخصوص میرپور میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے بنانے اور تعلیمی اداروں کو مستحکم کرنے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وفد کی قیادت جموں و کشمیر تحریکِ حقِ خود ارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین ستارۂ پاکستان نے کی جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع میرپور میڈم فرخ اویس بھی وفد میں شامل تھیں۔ اس موقع پر میڈم فرخ اویس نے لارڈ میئر کو ضلع میرپور میں اپنی قیادت میں شروع کیے گئے تعلیمی اصلاحاتی منصوبوں انتظامی بہتری اور نئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان اقدامات کا مقصد لڑکیوں کے اسکولوں میں تعلیمی معیار اور طالبات کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔
لارڈ میئر آف بریڈفورڈ محمد شفیق نے میڈم فرخ اویس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ میرپور میں ان کی محنت کے اثرات واضح طور پر دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی کشمیری اور پاکستانی ڈائس پورا آزاد جموں و کشمیر میں تعلیمی ترقی اور اصلاحاتی عمل میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
ملاقات کے دوران تعلیمی تعاون شراکت داری اور عوامی و نجی سطح پر روابط کو فروغ دینے کے امکانات پر بھی غور کیا گیا تاکہ آزاد جموں و کشمیر میں پائیدار اور دیرپا تعلیمی بہتری کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس موقع پر جموں و کشمیر تحریکِ حقِ خود ارادیت انٹرنیشنل کے سرپرستِ اعلیٰ سردار عبدالرحمٰن خان ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹر ہیری بوٹا برٹش مسلم ویمنز فورم یوکے کی چیئرپرسن کونسلر صبیہ خان آزاد کشمیر اوورسیز ویلفیئر کونسل یوکے کے صدر راجہ خالد خلیق غزالہ چوہدری اسما اور دیگر معزز کمیونٹی رہنما بھی موجود تھے۔
دیکھیں: تہران میں افغانستان سے متعلق علاقائی اجلاس: پاکستان کی شرکت، طالبان کی عدم حاضری پر علاقائی تشویش