آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری طویل علالت کے بعد اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
مرحوم کچھ عرصے سے صحت کے مسائل کی وجہ سے سیاسی سرگرمیوں سے دور تھے، جس کے دوران اسپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھالی ہوئی تھیں۔ انکی نماز جنازہ ان کے آبائی ضلع میرپور میں ادا کیا جائے گا۔ سیاسی و سماجی حلقوں میں ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
سیاسی سفر
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو 2021 کے عام انتخابات کے بعد صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب کیا گیا تھا۔ ان کے بیٹے یاسر سلطان اس وقت آبائی نشست سے ممبر اسمبلی ہیں۔ حال ہی میں وہ اپنے گروپ سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے تھے، اس سے قبل وہ پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کا حصہ رہ چکے تھے۔
ان کے انتقال سے آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی قیادت میں خلا پیدا ہو گیا ہے، جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں اور رہنماوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل کی ہے۔
دیکھیے: جموں و کشمیر: ضلع کشتواڑ میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل