"> ایمنسٹی انٹرنیشنل کا دوہرا معیار بے نقاب

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانبداری اور دوہرا معیار بے نقاب

بھارت میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورت حال، اقلیتوں اور صحافیوں پر جبر اور عالمی تنظیموں کے دوہرے معیار کا احاطہ کرتی تفصیلی تجزیاتی رپورٹ۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل

بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں، اقلیتوں کے استحصال اور ایمنسٹی انٹرنیشنل جیسے عالمی اداروں کے منتخب اور دوہرے رویے پر جامع تجزیاتی رپورٹ۔

October 30, 2026

بھارت میں انسانی حقوق کی صورت حال میں نمایاں بگاڑ آ چکا ہے، جہاں حکومت کی جانب سے اختلافِ رائے رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری رکھی گئی ہیں۔ بغاوت اور انسدادِ دہشت گردی کے قوانین کو صحافیوں، اساتذہ، طلبہ اور مزاحیہ فنکاروں کی آزادیِ اظہار کو محدود کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو حکومت پر تنقید کرنے والے اکاؤنٹس بند کرنے کے احکامات دیے گئے، جبکہ پُرامن مظاہرین کو بھی بڑے پیمانے پر حراست میں لیا گیا۔

مذہبی اور نسلی اقلیتوں کو بھی ملک بھر میں بڑھتے ہوئے امتیازی سلوک، جبری بے دخلی اور تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔ مسلمانوں کو شادی سے متعلق امتیازی قوانین کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جبکہ ریاست آسام اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جبری بے دخلیوں اور سزا کے طور پر مکانات مسمار کرنے کا سلسلہ جاری رکھا گیا۔

روہنگیا اور بنگالی نژاد مسلمانوں کو غیر قانونی طور پر ملک بدر کیا گیا اور امیگریشن کے نئے قوانین کے ذریعے پناہ کے متلاشی افراد کو قانونی تحفظ سے محروم کر دیا گیا۔

ماحولیاتی پالیسیوں میں تبدیلیوں اور کوئلے پر مسلسل انحصار کی وجہ سے مقامی آبادیوں کے حقوق کمزور ہوئے، جبکہ سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور شدید گرمی کی لہروں کے باعث سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے باوجود بھارتی موسمیاتی پالیسیاں عالمی اہداف سے مطابقت نہیں رکھتی ہیں۔ دوسری جانب، کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ کے واقعے کے بعد حکومت نے جواب طلب کرنے والے صحافیوں اور اساتذہ کے خلاف سخت ترین قوانین کے تحت مقدمات درج کیے۔

اس تمام صورت حال کے باوجود عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں بالخصوص ایمنسٹی انٹرنیشنل کا طرزِ عمل مسلسل سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔ ایمان اور ہادی سے متعلق ایمنسٹی انٹرنیشنل کا تازہ بیان اس بات کی واضح مثال ہے کہ کس طرح عالمی انسانی حقوق کی وکالت کے نام پر منتخب معاملات پر شور مچایا جاتا ہے اور پاکستان کے نظامِ انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

یاسین ملک کی بھارتی تہاڑ جیل میں طویل اور غیر قانونی قید پر اس نوعیت کی فوری تشویش کیوں ظاہر نہیں کی جاتی؟ غزہ میں فلسطینی شہریوں کے بہیمانہ قتل اور لبنان و شام میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی اسی شدت سے مذمت کیوں غائب رہتی ہے؟

جب دنیا کے دیگر حصوں میں بے گناہ افراد کی جانیں جاتی ہیں اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جاتی ہیں، تو احتساب کا یکساں معیار اور مطالبہ سامنے کیوں نہیں آتا؟

انسانی حقوق آفاقی اور ہم گیر ہوتے ہیں، انہیں کسی بھی سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ جب انسانی حقوق کی وکالت میں انتخابی رویہ اور منافقت دکھائی دے تو تنظیم کی غیر جانب داری کا دفاع کرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کو یکطرفہ اخلاقی فیصلے سنانے کے بجائے اپنے اس انتخابی طرزِ عمل پر تفصیلی وضاحت پیش کرنی چاہیے۔ انسانی حقوق کی اصل خدمت انسانوں کا غیر جانبدارانہ دفاع کرنا ہے، نہ کہ یہ طے کرنا کہ کس خطے کے انسانوں کے دکھ اور تکلیف کو عالمی شہ سرخیوں میں جگہ ملنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، جو خطے میں آبی سیکیورٹی اور انسانی بقا کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

October 30, 2026

یمنی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں کے خلاف 24 گھنٹوں میں 324 جنگجو ہلاک اور 108 فوجی گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔ کارروائیاں تعز، مارب اور دیگر محاذوں پر جاری ہیں۔

October 30, 2026

ضلع خاران میں فتنہ الہندوستان کی جانب سے چیک پوسٹ پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، سکیورٹی فورسز نے پانچوں ڈرون تباہ کردیے۔

October 30, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *