وزارت اطلاعات و نشریات نے انگور اڈہ سرحدی واقعے پر افغان طالبان حکومت کے موقف کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے حقیقت کے برعکس اور فریب پر مبنی پراپیگنڈا قرار دیا ہے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کی فورسز نے پاکستانی حدود میں غیر مسلح شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ کی اور مارٹر گولے برسائے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی بھارت کی ہدایات اور طے شدہ طریقہ کار کے تحت کی گئی۔
𝐅𝐚𝐜𝐭 𝐂𝐡𝐞𝐜𝐤 | 𝐌𝐢𝐧𝐢𝐬𝐭𝐫𝐲 𝐨𝐟 𝐈𝐧𝐟𝐨𝐫𝐦𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 & 𝐁𝐫𝐨𝐚𝐝𝐜𝐚𝐬𝐭𝐢𝐧𝐠
— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) October 28, 2026
◼️ Afghan Taliban regime’s latest fabrication of lies on Angoor Adda border incident again confirms their deceitful character. Fact of the matter is that their cowardly forces initiated… pic.twitter.com/0TLh09zMVo
پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوراً اور موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان فورسز کی فائرنگ کو خاموش کرا دیا۔ اس بھرپور جواب کے نتیجے میں طالبان کی 7 چوکیاں تباہ ہوئیں اور انہیں بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
وزارت اطلاعات نے مزید کہا کہ طالبان ترجمانوں کے ایسے بیانات بے وقعت اور من گھڑت کہانیوں کا حصہ ہیں۔ افغان حکومت اپنی عوام کو گمراہ کرنے کے لیے ایسا بیانیہ پیش کر رہی ہے جو پہلے ہی ان کے مسلط کردہ نظام سے پریشان ہیں۔





