آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت مصر کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں وہ دونوں ممالک کے مابین دفاعی و عسکری تعاون کے لیے مصری حکّام سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مصر کے وزیرِ دفاع جنرل عبدالمجید سقار اور مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد خلیفہ فتحی سے انفرادی ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مصر ایک اسلامی ملک ہے اور پاکستان، مصر کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس بات کا اظہار کیا کہ پاکستان مصر کے بڑھتے ہوئے تعلقات خطے کے امن و استحکام میں اہم کردار ادا کریں گے۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مصر کے سرکاری دورے پر ہیں جس کا مقصد پاکستان اور مصر کے درمیان دفاعی تعاون اور عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ فیلڈ مارشل نے مصری وزیرِ دفاع و دفاعی پیداوار جنرل عبدالماجد سقر اور چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد خلیفہ فتحی سے ملاقاتیں کیں جن… pic.twitter.com/LiSKNNz69s
— HTN Urdu (@htnurdu) October 24, 2025
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پُرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ بعد ازاں انہوں نے سابق مصری صدر محمد انور السادات کی قبر پر پھول چڑھائے اور خراجِ عقیدت پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دورہؑ مصر کے دوران عالمِ اسلام کا عظیم ادارہ جامعۃ الازہر کے شیخ احمد الطیب سے بھی ملاقات کی۔ دوران ملاقات امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنج، انتہا پسند نظریات کے خاتمے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا یہ دورہ پاکستان اور مصر کے درمیان دفاعی تعلقات کو ایک نیا رُخ دے گا اور امن و استحکام کے قیام میں بھی معاون ثابت ہوگا۔
دیکھیں: مصر کے شہر شرم الشیخ میں تاریخی غزہ امن معاہدے پر دستخط کر دیے گئے