ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے پراجیکٹ فریڈم کے تحت امریکی جہازوں یا تنصیبات کو نشانہ بنایا تو اسے دنیا کے نقشے سے مٹا دیا جائے گا۔

May 4, 2026

ایرانی عسکری ذرائع نے متحدہ عرب امارات کو تنبیہ کی ہے کہ وہ اسرائیل کے آلہ کار نہ بنیں۔ ایرانی حکام نے دھمکی دی ہے کہ کسی بھی قسم کی عسکری غلطی کا انتہائی شدید اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

May 4, 2026

پاکستان قانونی اصولوں پر کاربند ہے، جبکہ بھارت کی یکطرفہ خاموشی اور عدم تعمیل ایک خطرناک نظیر قائم کر رہی ہے جو علاقائی آبی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہے۔

May 4, 2026

طالبان کی موجودہ قیادت کی ساخت پر نظر ڈالی جائے تو یہ 85 سے 95 فیصد پشتونوں پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ 85 فیصد اہم وزارتیں بھی اسی مخصوص گروپ کے ہاتھ میں ہیں۔

May 4, 2026

یہ افراد طالبان کی سرپرستی میں نہ صرف اہم عہدوں پر براجمان ہیں بلکہ ریاستی پالیسی سازی اور حکومتی امور میں بھی ان کا کلیدی کردار ہے، جو کہ خطے کی سکیورٹی کے لیے ایک انتہائی تشویشناک صورتحال ہے۔

May 4, 2026

کمپنی نے 2021 کی قسط تو جمع کرائی، تاہم 2022 کی قسط کی ادائیگی میں ڈیفالٹ کیا۔ سی ڈی اے نے متعدد یاد دہانیوں کے بعد 7 فروری 2023 کو نوٹس اور پھر 8 مارچ کو لیز منسوخی کا حکم جاری کیا تھا۔

May 4, 2026

آسٹریلیا حملے کے بعد مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی پر عالمی تشویش

امریکی سابق انٹیلی جنس ڈائریکٹر ٹلسی گیبرڈ کے اسلاموفوبک بیانات کے بعد آسٹریلیا میں ہنوکا حملے کو مسلمانوں یا مہاجرین کے خلاف نفرت پھیلانے کے لیے استعمال کرنا خطرناک قرار دیا گیا جبکہ ٹیکساس میں قرآن کی بے حرمتی کی ریلی نے اس نفرت کو مزید بڑھایا

عالمی ماہرین کے مطابق اس موقع پر بین الاقوامی برادری کو واضح موقف اختیار کر کے معاشرتی ہم آہنگی اور بین المذہبی رواداری کو تحفظ دینا چاہیے

December 18, 2025

آسٹریلیا میں ہنوکا تقریب پر ہونے والے المناک حملے کے بعد ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس واقعے کو مسلمانوں یا مہاجرین کے خلاف نفرت پھیلانے کے لیے استعمال کرنا نہ صرف حقائق کے منافی ہے بلکہ انتہائی خطرناک ہے۔ واضح رہے کہ یہ حملہ چند انتہا پسند عناصر کا عمل تھا مگر پورے مسلمان معاشرے کو اس سے منسلک کرنا غیر منصفانہ عمل ہے۔

امریکی سابق انٹیلی جنس ڈائریکٹر ٹلسی گیبرڈ کے اسلاموفوبک بیانات کے بعد سے امریکہ اور دیگر مغربی ممالک میں مسلمانوں کے خلاف مخالفانہ رویوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اسلام کو انتہا پسندی کے ساتھ منسلک کرنا خود ایک انتہا پسندانہ سوچ ہے جو معاشرے میں تقسیم وتفریق پیدا کرتی ہے۔

اسی دوران ٹیکساس میں صیہونی کارکن جیک لینگ کی زیرِقیادت قرآن مجید کی بے حرمتی پر مبنی ایک ریلی بھی منعقد ہوئی، جسے ماہرین نے اسلاموفوبک بیانیے کو ہوا دینے والا اقدام قرار دیا۔ عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ انتہا پسندی ودہشت گردی کسی ایک مذہب یا گروہ تک محدود یا منسلک نہیں ہوتی بلکہ مسلم کمیونٹیز خود بھی اکثر نفرت انگیز اور دہشت گردانہ جرائم کا نشانہ بنتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی و علاقائی سطح پر دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جانا چاہیے نہ کہ کسی مذہبی ولسانی گروہ کو نشانہ بنایا جائے۔

تجزیہ کاروں نے عالمی برادری اور حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسلاموفوبک بیانات اور اقدامات کے خلاف واضح موقف اپنائیں تاکہ معاشرتی ہم آہنگی اور بین المذہبی رواداری کو تحفظ مل سکے۔

متعلقہ مضامین

ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے پراجیکٹ فریڈم کے تحت امریکی جہازوں یا تنصیبات کو نشانہ بنایا تو اسے دنیا کے نقشے سے مٹا دیا جائے گا۔

May 4, 2026

ایرانی عسکری ذرائع نے متحدہ عرب امارات کو تنبیہ کی ہے کہ وہ اسرائیل کے آلہ کار نہ بنیں۔ ایرانی حکام نے دھمکی دی ہے کہ کسی بھی قسم کی عسکری غلطی کا انتہائی شدید اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

May 4, 2026

پاکستان قانونی اصولوں پر کاربند ہے، جبکہ بھارت کی یکطرفہ خاموشی اور عدم تعمیل ایک خطرناک نظیر قائم کر رہی ہے جو علاقائی آبی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہے۔

May 4, 2026

طالبان کی موجودہ قیادت کی ساخت پر نظر ڈالی جائے تو یہ 85 سے 95 فیصد پشتونوں پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ 85 فیصد اہم وزارتیں بھی اسی مخصوص گروپ کے ہاتھ میں ہیں۔

May 4, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *