آزاد کشمیر حکومت نے منگلا ڈیم کی توسیع سے متاثر ہونے والے 2376 گھرانوں کے بجلی کے بقایاجات معاف کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات مطابق مذکورہ فیصلہ حکومت اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت کیا گیا ہے۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ خاندانوں کے تقریباً 14 کروڑ (140 ملین) روپے کے بجلی کے بقایاجات معاف کر دیے گئے ہیں، جس کی منظوری آزاد کشمیر کے صدر نے دی ہے۔
حکام کے مطابق مذکورہ اقدام متاثرین کو مالی مشکلات میں کمی اور ان کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے اس حکومتی فیصلے کو سراہتے ہوئے معاہدے کے تحت دیگر مطالبات کی جلد منظوری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
دیکھیں: مسئلۂ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں قیامِ امن ناممکن ہے، اسحاق ڈار