"> بدخشان: جمعہ خان کے جنگجوؤں کی لاشیں برآمد، طالبان نے اسلحہ قبضے میں لے لیا
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

بدخشان: جمعہ خان کے جنگجوؤں کی لاشیں برآمد، طالبان نے اسلحہ قبضے میں لے لیا

بدخشان میں جمعہ خان کمانڈر کے باقی ماندہ جنگجوؤں کی لاشوں سے طالبان اہلکاروں کے اسلحہ اور سامان قبضے میں لینے کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے۔
بدخشان: جمعہ خان کے جنگجوؤں کی لاشیں برآمد، طالبان نے اسلحہ قبضے میں لے لیا

صوبہ بدخشان میں جمعہ خان کمانڈر کے جنگجوؤں کی لاشوں سے طالبان اہلکاروں کی اسلحہ و سامان جمع کرنے کی ویڈیو وائرل۔ شمالی افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال پر رپورٹ۔

August 19, 2026

افغانستان کے صوبہ بدخشان میں جمعہ خان کمانڈر کے باقی ماندہ جنگجوؤں کی لاشوں کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے، جس میں طالبان اہلکار لاشوں کے پاس موجود اسلحہ اور دیگر سامان اپنے قبضے میں لیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا اور مقامی ذرائع پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بدخشان کے پہاڑی علاقے میں حملے یا جھرپ کے بعد کی صورتِ حال کو دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کے مطابق طالبان مخالف مسلح گروہ کے کمانڈر جمعہ خان کے ساتھیوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد طالبان نے علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا۔

منظرِ عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جاں بحق ہونے والے جنگجوؤں میں سے بعض عمر رسیدہ افراد بھی شامل ہیں۔ طالبان اہلکار موقع پر موجود لاشوں کی تلاشی لیتے ہوئے ان کا ذاتی سامان اور وزنی اسلحہ جمع کر رہے ہیں، جبکہ اس دوران اہلکاروں کو ماشاءاللہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے۔

صوبہ بدخشان اور اس کے گرد و نواح کے پہاڑی اضلاع گزشتہ کچھ عرصے سے طالبان فورسز اور مقامی مزاحمتی گروہوں کے درمیان شدید لڑائی کے مرکز بنے ہوئے ہیں۔ طالبان کی جانب سے متعدد بار ان علاقوں میں آپریشن کا دعویٰ کیا جاتا رہا ہے، تاہم جمعہ خان جیسے مقامی کمانڈروں کے ساتھ جھڑپیں بدخشان میں غیر مستحکم سیکیورٹی صورتِ حال کی نشاندہی کرتی ہیں۔

طالبان کا دعویٰ ہے کہ شمالی صوبوں میں ان کے خلاف کام کرنے والے تمام مسلح گروہوں کا خاتمہ کیا جا چکا ہے، تاہم حالیہ ویڈیوز اور جھڑپوں کی اطلاعات سے معلوم ہوتا ہے کہ بدخشان کے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں اب بھی مقامی مزاحمت اور سیکیورٹی چیلنجز موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *