کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

بدخشاں میں اطلاعات و ثقافت کے سربراہ ذبیح اللہ امیری مسلح حملے میں ہلاک

بدخشاں میں طالبان حکومت کے اطلاعات و ثقافت کے سربراہ ذبیح اللہ امیری مسلح حملے میں ہلاک؛ سکیورٹی صورتحال، طالبان کی داخلی گرفت اور عوامی رویوں پر سنگین سوالات۔
بدخشاں: طالبان کے اہم رہنما ذبیح اللہ امیری مسلح حملے میں ہلاک

بدخشاں میں طالبان کے اہم رہنما ذبیح اللہ امیری کے قتل سے سییورٹی چیلنجز پھر نمایاں۔ ماضی میں طالبان سے خوفزدہ رہنے والے عوام کا اب بدلتا رویہ اور انتظامیہ کی بڑھتی پریشانی۔

July 28, 2026

افغانستان کے شمالی صوبے بدخشاں میں طالبان کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ ذبیح اللہ امیری کے ایک مسلح حملے میں قتل کے بعد ملک کی سییورٹی صورتحال اور طالبان انتظامیہ کی داخلی گرفت کے حوالے سے بحث دوبارہ چھڑ گئی ہے۔

بدخشاں کے سکیورٹی کمانڈ کے ترجمان احسان اللہ کنگر کے مطابق یہ واقعہ فیض آباد بہارک روڈ پر پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے ذبیح اللہ امیری پر اچانک فائرنگ کر دی۔

واقعے کی تفصیلات

ترجمان سکیورٹی کمانڈ نے تصدیق کی کہ اس اچانک حملے کے نتیجے میں ذبیح اللہ امیری موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ واقعے کے فوراً بعد ان کے محافظوں نے جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کر کے مفرور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، تاہم ابھی تک کسی مسلح گروپ نے اس حملے کی مسئولیت باضابطہ طور پر قبول نہیں کی۔

طالبان کے خدشات

افغان امور کے ماہرین کے مطابق موجودہ صورتحال ملک میں ایک نمایاں تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے۔ ایک وہ وقت تھا جب افغانستان کے عام لوگ طالبان کے سخت رویوں اور کارروائیوں کے خوف سے ان کے سامنے آنے سے ڈرتے تھے اور کھلے عام آواز اٹھانے سے گریزاں تھے۔

تاہم موجودہ حالات میں یہ منظرنامہ بدلتا دکھائی دے رہا ہے، جہاں بڑھتی ہوئی عدم اطمینان، عوامی حقوق کی سلب ورزی اور مسلسل مزاحمتی واقعات کے باعث اب طالبان اہلکار خود عوامی سطح پر بے جا گھلنے ملنے یا غیر محفوظ طریقے سے سامنے آنے سے ہچکچا رہے ہیں۔

سکیورٹی چیلنجز

تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ طالبان کے اتنے اہم عہدیدار کا دن دہاڑے نشانہ بننا اس مؤقف پر سوالیہ نشان ہے کہ ملک بھر میں امن و امان مکمل طور پر بحال ہو چکا ہے۔ ناقدین کے مطابق محدود سیاسی شمولیت اور معاشی ناخوشگواری کے باعث بدخشاں سمیت متعدد علاقوں میں بے چینی اور مزاحمتی عناصر کے اثر و رسوخ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

اگرچہ طالبان انتظامیہ کا یہی مؤقف ہے کہ سیکیورٹی صورتحال مکمل طور پر ان کے کنٹرول میں ہے، تاہم یہ واقعہ افغانستان میں موجود سنگین سکیورٹی چیلنجز اور طالبان حکومت کو درپیش داخلی و خارجی دباؤ کی عکاسی کرتا ہے۔

دیکھیے: امارتِ اسلامیہ، معیارِ خلافت اور افغان مزاحمت: دعوؤں سے زمینی حقائق تک

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *