بہاولپور میں دو ٹریفک حادثات، 7 افراد جاں بحق، 2 زخمی

بہاولپور میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، کاروں سے لدا ٹریلر بھی الٹ گیا۔
بہاولپور میں منی ٹرک پر پتھروں سے لدا ٹرک الٹنے کا حادثہ

بہاولپور میں خیرپور ڈاہا کے قریب ٹرک منی ٹرک پر الٹنے سے 7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، خانقاہ شریف بائی پاس پر بھی ٹریلر الٹ گیا۔

November 23, 2026

بہاولپور میں دو مختلف ٹریفک حادثات پیش آئے ہیں، جن کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

پہلا حادثہ خیرپور ڈاہا کے قریب پیش آیا، جہاں پتھروں سے لدا ٹرک بے قابو ہوکر سڑک کنارے کھڑے منی ٹرک پر الٹ گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے وقت منی ٹرک پر 9 افراد سوار تھے۔ حادثے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور جاں بحق افراد کی لاشیں ایکسویٹر کی مدد سے ٹرک کے ملبے اور پتھروں سے نکالیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسرا حادثہ بہاولپور کے نواح میں خانقاہ شریف بائی پاس کے قریب پیش آیا، جہاں کراچی سے لاہور جانے والا کاروں سے لدا ٹریلر الٹ گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ٹریلر پر 9 نئی گاڑیاں موجود تھیں، جو حادثے کے نتیجے میں متاثر ہوئیں، تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حکام کے مطابق الٹے ہوئے ٹریلر کو سیدھا کرنے کے لیے کرین طلب کر لی گئی، جبکہ حادثے کی وجہ دھند بتائی گئی ہے۔

دیکھیے ؛ مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی دو بڑی کارروائیاں، 15 دہشت گرد

متعلقہ مضامین

نئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تہذیبی مکالمے میں وفاقی وزیر مصدق ملک کی شرکت اور ادبی حوالوں نے دونوں ملکوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

November 23, 2026

لکی مروت کے علاقے احمد خیل میں پولیس وین پر آئی ای ڈی دھماکے سے 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

November 23, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوال کرنے والی خاتون رپورٹر کو بدتمیز قرار دے دیا۔

November 23, 2026

ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 سیاسی معاہدے کے بغیر ختم ہوگئی، امریکہ کی عدم شرکت اور فوسل فیول پر اختلافات مذاکرات میں رکاوٹ بنے۔

November 23, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *