بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات، ہزاروں بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارتی سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔
واہگہ بارڈر پر بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد۔

بابا گورونانک کے 557ویں جنم دن کی تقریبات کے لیے 2 ہزار 339 بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے۔ مرکزی تقریب 24 نومبر کو ننکانہ صاحب میں ہوگی۔

November 23, 2026

بابا گورونانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے 2 ہزار 339 بھارتی سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔

ترجمان کے مطابق یاتریوں کو تین قافلوں میں سخت سکیورٹی کے ساتھ ننکانہ صاحب روانہ کیا گیا ہے۔ وہاں 24 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان میں مرکزی تقریب ہوگی۔ تقریبات 23 سے 24 نومبر تک جاری رہیں گی، جن میں دنیا بھر سے 20 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کی شرکت متوقع ہے۔

تقریب میں مذہبی رسومات، اکھنڈ پاٹھ صاحب اور روایتی نگر کیرتن ہوگا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑا نے بھارت سے کرتارپور راہداری دوبارہ کھولنے کا مطالبہ بھی کیا۔

شیڈول کے مطابق یاتری 25 نومبر کو گوردوارہ سچا سودا، اس کے بعد گوردوارہ پنجہ صاحب اور 27 نومبر کو گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور جائیں گے۔ 29 اور 30 نومبر کو لاہور کے گوردواروں کی زیارت کریں گے، جبکہ یکم دسمبر کو بھارت واپس روانہ ہوں گے۔

دیکھیے ؛ بھارتی صحافی نے مودی حکومت کے فالس فلیگ ڈرامے بےنقاب کر دیے

متعلقہ مضامین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوال کرنے والی خاتون رپورٹر کو بدتمیز قرار دے دیا۔

November 23, 2026

ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 سیاسی معاہدے کے بغیر ختم ہوگئی، امریکہ کی عدم شرکت اور فوسل فیول پر اختلافات مذاکرات میں رکاوٹ بنے۔

November 23, 2026

حوثیوں نے سعودی عرب کی رابغ آئل ریفائنری پر حملے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم سعودی حکام نے تاحال اس کی تصدیق نہیں کی۔

November 23, 2026

بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قرأت میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے ممتاز قراء پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ مقابلہ 24 سے 26 نومبر تک ہوگا۔

November 23, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *