کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

بلوچستان میں سکیورٹی چیلنجز کے باوجود ترقیاتی سفر جاری

حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی چیلنجز کے باوجود بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے، انتظامی اصلاحات اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
بلوچستان میں سکیورٹی چیلنجز کے باوجود ترقیاتی سفر جاری

حکومت نے بلوچستان کی صورتحال، 17 ہزار اساتذہ کی بھرتی، انتظامی اصلاحات اور مسلح گروہوں کے خلاف کارروائیوں پر واضح پالیسی کا اعادہ کیا ہے۔

August 4, 2026

حکومت نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان کی صورتحال نہ مکمل طور پر پرامن ہے اور نہ ہی اتنی سنگین جتنی بعض حلقوں کی جانب سے پیش کی جاتی ہے۔ حکومتی مؤقف کے مطابق یکطرفہ بیانیہ صوبے میں جاری ترقی، بہتر حکمرانی اور سکیورٹی اقدامات کو نظر انداز کرتا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ سکیورٹی چیلنجز کے باوجود صوبے میں ترقیاتی منصوبے بلا تعطل جاری ہیں۔ اس سلسلے میں تقریباً 17 ہزار اساتذہ کی میرٹ پر شفاف بھرتی، سرکاری اسکولوں کی بحالی، صحت کی سہولیات میں نمایاں بہتری اور نوجوانوں کے لیے مختلف فلاحی پروگرامز پر کام ہو رہا ہے۔

دور دراز علاقوں میں ریاستی عملداری، عوامی خدمات کی فراہمی اور مؤثر طرزِ حکمرانی کے لیے نئی ڈویژنز اور انتظامی یونٹس قائم کیے جا رہے ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی کے چیلنج کی علاقائی نوعیت بھی ہے، جہاں عسکریت پسند گروہ بیرونی معاونت، دشوار گزار جغرافیے اور طویل سرحدوں کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اس کے باوجود سکیورٹی فورسز شہریوں کے تحفظ کو ترجیح دیتے ہوئے انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حکومت نے اپنی پالیسی دوٹوک انداز میں بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں، نوجوانوں اور مقامی قیادت سے آئینی و جمہوری دائرہ کار میں مذاکرات کی حمایت کی جاتی ہے، تاہم مسلح تنظیموں سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ صوبے میں پائیدار امن کے لیے قومی یکجہتی، سیاسی اتفاقِ رائے، شفاف طرزِ حکمرانی، منفی پراپیگنڈے کا مؤثر مقابلہ اور پائیدار معاشی ترقی ناگزیر ہے۔

دیکھیے: لکی مروت آپریشن: فتنۃ الخوارج کو بھاری نقصان، اسلحہ برآمد

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *