ہبیرسٹر گوہر کا کہنا تھا ہماری جماعت کے لوگوں کو بڑی بڑی پیشکش ہوئیں مگر تحریک انصاف کے ارکان نے ہمیشہ انکار کیا انکار کیا
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہماری جماعت کے ارکان کو کروڑوں کی پیشکش ہوئی مگر ہم نے انکار کیا۔
جمعرات کے دن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جماعت پر سب کچھ قربان کیا لیکن کھبی پیچھے نہیں ہٹے جن کا گھر، خاندان، کاروبار سب کچھ متاثر ہوا وہ آج بھی ثابت قدمی سے جماعت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا تمام تر مشکلات کے باوجود ہم عمران خان کے ساتھ تھے اور آئندہ بھی ثابت قدم رہیں گے۔
انکا کہنا تھا وہ تمام لوگ جنہوں نے اپنے کیس ختم کروائے اور اور مراعات حاصل کیں ان سے ہمارا راستہ جدا ہے۔ ماضی کے الیکشن میں بھی ہمارے ساتھ دھاندلی کی گئی تھی لیکن پھر بھینہم نے میدان خالی نہیں چھوڑا۔
دیکھیں: پی ٹی آئی کی پاکستان کے قانونی معاملات میں بیرونی مداخلت کی کوشش سامنے آ گئی