برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی دری نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ جھڑپوں کے دوران پاکستانی فورسز نے افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے ایک سرحدی علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ مذکورہ علاقے میں تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر تک باڑ لگا دی گئی ہے، جسے پاکستان کے کنٹرول میں شامل کیے جانے کا عندیہ دیا جا رہا ہے۔ یہ علاقہ ضلع تروے کا حصہ بتایا جا رہا ہے جو پاکستان کے ژوب ضلع کی تحصیل قمر دین کاریز سے متصل ہے۔
Alert: BBC Dari reported, citing newly obtained satellite imagery, that Pakistani forces have taken control of an area of Afghanistan’s Paktika province during recent clashes. According to the report, about 1.5 kilometers of fencing has been installed, incorporating the area into… pic.twitter.com/T2keiFnpsz
— Mahaz (@MahazOfficial1) March 27, 2026
تاہم افغان حکام نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ افغان فورسز کے ڈپٹی کمانڈر حاجی مالی خان نے علاقے کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ بدستور افغانستان کے کنٹرول میں ہے اور کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہوئی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس نوعیت کے دعوے حساس سرحدی صورتحال میں معلوماتی جنگ کا حصہ بھی ہو سکتے ہیں، جبکہ زمینی حقائق کے تعین کیلئے دونوں ممالک کے سرکاری مؤقف اور آزاد تصدیق ضروری ہے۔
۔
دیکھئیے:مردان کے علاقے طورُو میں فجر کے وقت فائرنگ؛ مولانا عابد علی شہید