"> پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کیلئے پرزور ٹیلیفونک سفارتکاری کی: امریکی اخبار - HTN Urdu پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کیلئے پرزور ٹیلیفونک سفارتکاری کی: امریکی اخبار
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کیلئے پرزور ٹیلیفونک سفارتکاری کی: امریکی اخبار

پاکستانی قیادت نے تہران، ریاض، ابوظبی، قاہرہ، استنبول اور برسلز سمیت مختلف عالمی دارالحکومتوں کے رہنماؤں سے مسلسل رابطے کیے
امریکا نے پاکستان کا سفارتی کردار سراہا

وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلسل سفارتی کوششوں کے ذریعے کشیدگی کم کرنے کیلئے سرگرم رہے

March 27, 2026

اسلام آباد: امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران امن کے قیام کیلئے انتہائی متحرک اور مؤثر ٹیلیفونک سفارتکاری کی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قیادت نے امریکا اور ایران دونوں کے ساتھ قریبی روابط کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کشیدگی کم کرنے کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ روابط کو سفارتی پیشرفت میں کلیدی عنصر قرار دیا گیا۔

اخبار کے مطابق پاکستانی قیادت نے تہران، ریاض، ابوظبی، قاہرہ، استنبول اور برسلز سمیت مختلف عالمی دارالحکومتوں کے رہنماؤں سے مسلسل رابطے کیے، جس کا مقصد خطے میں جنگ بندی اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلسل سفارتی کوششوں کے ذریعے کشیدگی کم کرنے کیلئے سرگرم رہے۔

دوسری جانب جرمن وزیر خارجہ جوہان ویڈے فول نے بھی عندیہ دیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ رابطے ہو چکے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات کی تیاری جاری ہے، جو ممکنہ طور پر پاکستان میں ہو سکتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پیشرفت پاکستان کے بڑھتے ہوئے عالمی سفارتی کردار اور خطے میں ایک قابلِ اعتماد ثالث کے طور پر اس کی اہمیت کو واضح کرتی ہے۔

دیکھئیے:تاریخی تسلسل برقرار: مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کے لیے پاکستان کا کلیدی اور غیر جانبدارانہ کردار

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *