رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

ملک میں بہتر طرزِ حکمرانی اور مساوی ترقی کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، جس کی 76 فیصد نوجوانوں نے توثیق کر دی ہے۔

September 24, 2026

بی این ایم کے وفد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ سے ملاقات کر کے جبری گمشدگیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے۔

September 24, 2026

بی جے پی نے مقبوضہ کشمیر میں حد بندی کو سیاسی ایجنڈے کے لیے استعمال کیا: وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ کا انکشاف

عمر عبداللہ نے واضح کیا کہ اس عمل سے جموں و کشمیر کے عوام کو شدید نقصان پہنچا ہے کیونکہ حلقہ بندیوں کو اس انداز میں ترتیب دیا گیا کہ بی جے پی کو انتخابی برتری حاصل ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی رہنماؤں کے بیانات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر اقتدار پر قابض ہونا چاہتے ہیں۔
عمر عبداللہ کا بیان

د بندی کا عمل خالصتاً بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کو سیاسی فائدہ پہنچانے کے لیے کیا گیا تھا۔ سری نگر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مشق نے بی جے پی کے اصل سیاسی عزائم کو بے نقاب کر دیا ہے۔

May 8, 2026

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں حد بندی کا عمل خالصتاً بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کو سیاسی فائدہ پہنچانے کے لیے کیا گیا تھا۔ سری نگر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مشق نے بی جے پی کے اصل سیاسی عزائم کو بے نقاب کر دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، بھارتی حکومت نے ستمبر اور اکتوبر 2024 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل نئی حد بندی کروائی تھی۔ عمر عبداللہ نے واضح کیا کہ اس عمل سے جموں و کشمیر کے عوام کو شدید نقصان پہنچا ہے کیونکہ حلقہ بندیوں کو اس انداز میں ترتیب دیا گیا کہ بی جے پی کو انتخابی برتری حاصل ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی رہنماؤں کے بیانات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر اقتدار پر قابض ہونا چاہتے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ نے اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف سنیل کمار شرما کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر وزارتِ اعلیٰ کی کرسی حاصل کرنے کے لیے بے چین ہیں اور اسی مقصد کے لیے ‘بلیک میلنگ’ کی سیاست کر رہے ہیں۔ عمر عبداللہ نے مزید الزام لگایا کہ بی جے پی جان بوجھ کر ان کی حکومت کے کام میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے اور ریاست کی بحالی کے عمل میں تاخیر کی جا رہی ہے۔

عمر عبداللہ نے عوام کو خبردار کیا کہ اپوزیشن کی قیادت یہ تاثر دے رہی ہے کہ جب تک بی جے پی کی حکومت نہیں بنے گی، تب تک نہ تو نظام کو درست طریقے سے چلنے دیا جائے گا اور نہ ہی ریاست کا درجہ بحال ہوگا ک۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بحالیِ ریاست کے نام پر ڈرایا اور دھمکایا جا رہا ہے، جو کہ جمہوری اصولوں کے منافی ہے۔

دیکھئیے:ایک بھائی کی میت کا انتظار، دوسرا مبینہ جعلی مقابلے میں شہید؛ مقبوضہ کشمیر کا مغل خاندان بھارتی جبر کا شکار

متعلقہ مضامین

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *