بشریٰ بی بی کی علاج کے لیے ہسپتال منتقلی کی درخواست دائر

بشریٰ بی بی کے وکلا نے علاج اور آنکھ کی سرجری کے لیے انہیں ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردی۔
بشریٰ بی بی کی آنکھوں کے علاج کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر۔

بشریٰ بی بی کے وکلا نے علاج اور آنکھ کی سرجری کے لیے انہیں ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردی۔

November 16, 2026

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو علاج کی غرض سے ہسپتال منتقل کرنے اور طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست وکلا سردار لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دائر کی گئی، جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ بشریٰ بی بی کا مکمل طبی ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا جائے اور طبی معائنے و سرجری کے لیے تمام ضروری سہولیات بروقت فراہم کی جائیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو مناسب نگہداشت اور علاج کے لیے فوری طور پر کسی مستند خصوصی ہسپتال منتقل کرنے کے انتظامات کیے جائیں۔

درخواست کے مطابق 10 نومبر کو جیل میں ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کی صحت کی سنگینی سے آگاہ کیا تھا، جبکہ بشریٰ بی بی نے 15 نومبر کو ممکنہ آنکھ کی سرجری سے متعلق بھی بتایا۔

درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو دیکھنے میں دشواری اور آنکھ میں تکلیف کا سامنا ہے، تاہم شکایت کے 7 سے 8 روز بعد جیل میں ڈاکٹر نے ان کا طبی معائنہ کیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کے مطابق ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ ان کی آنکھ کی اہم سرجری درکار ہے اور اس دوران بینائی ضائع ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے۔

وکلا نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بشریٰ بی بی کی صحت کے تحفظ، بروقت طبی معائنے اور ضروری سرجری کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیا جائے۔

دیکھیے؛ عمران خان کو قانونی حقوق ملیں گے، پورا نظام ری سیٹ ہونے والا ہے، محسن نقوی

متعلقہ مضامین

آزاد کشمیر احتجاج کے دوران اہلکاروں کی شہادت، زخمی ہونے اور اغوا سے متعلق اہم دعوے سامنے آگئے۔

November 16, 2026

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو افغان عوام سے کوئی مسئلہ نہیں، طالبان دہشت گردی کے خدشات دور کریں تو تعلقات میں مزید پیش رفت ممکن ہے۔

November 16, 2026

یمن میں حوثیوں کی پیش قدمی اور حکومتی فورسز کی پسپائی کے دوران سعودی عرب نے اتحادی افواج کا کمانڈر تبدیل کردیا۔

November 16, 2026

شہباز شریف سے عباس عراقچی سمیت ای سی او رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، تجارت، توانائی اور علاقائی روابط پر اتفاق۔

November 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *