شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟
افغان وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی نے پاکستان کے خلاف انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز زبان استعمال کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کی اعلیٰ قیادت نے فیصلہ کیا تو پاکستان کا وجود باقی نہیں رہے گا
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان ورک فورس تعاون نہ صرف اقتصادی مفادات کا حامل ہے بلکہ یہ دونوں ممالک کے درمیان دیرپا اور نتیجہ خیز شراکت داری کی بنیاد بھی بن سکتا ہے، جو مستقبل کی عالمی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ آسٹریا تین دہائیوں بعد اعلیٰ سطحی روابط کی بحالی کا پیش خیمہ؛ تجارت، آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں میں طویل المدتی اقتصادی شراکت داری کے نئے باب کا آغاز
پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان محمد صادق کی روسی سفیر سے ملاقات؛ افغانستان میں موجود گروہوں کے خطرات اور علاقائی سلامتی کے لیے مشترکہ سفارتی کوششوں پر اتفاق کر لیا گیا
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران یو اے ای کے نائب حکمران و مشیر قومی سلامتی سے ملاقات کی، جس میں سرمایہ کاری اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع پرنس خالد بن سلمان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں تزویراتی دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا
سفارتخانے کے مطابق جاری تجارتی مکالمہ پاکستان کے مارکیٹ سائز، علاقائی کنیکٹوٹی اور جغرافیائی اقتصادی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، جبکہ شراکت داری میں کسی تعطل کے دعوے زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے کیونکہ سفارتی اور کاروباری سرگرمیاں بدستور جاری ہیں۔