وزیراعظم نے قابل عمل و موثر پلان تشکیل دینے پر معاون خصوصی ہارون اختر اور سمیڈا کے نو منتخب بورڈ آف ڈائریکٹرز کو سراہتے ہوئے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی سے ملکی برآمدات میں اضافے کی بھرپور استعداد موجود ہے۔
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے باراگزئی X-1 ویل سے یومیہ 4,100 بیرل تیل اور 10.5 ملین کیوبک فٹ گیس پیدا ہو رہی ہے، جبکہ نشپا بلاک میں 65 فیصد، پاکستان پیٹرولیم 30 فیصد اور گورنمنٹ ہولڈنگز 5 فیصد کے شریک ہیں
ماہرین کے مطابق لندن ہیتھرو جیسے اہم بین الاقوامی روٹ پر واپسی پی آئی اے کی ساکھ کی بحالی کی علامت ہے۔ نجکاری، پابندیوں کے خاتمے اور اہم روٹس کی بحالی کو ملا کر دیکھا جائے تو یہ قدم قومی ایئرلائن کے لیے ایک نئے دور کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے، جس کے اثرات آنے والے برسوں میں نمایاں ہو سکتے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پہلی خاتون گورنر اور سابق وفاقی وزیرِ خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر انتقال کر گئیں۔ ان کی نمازِ جنازہ اتوار کو بعد از نمازِ ظہر کراچی میں ادا کی جائے گی
وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی ڈائریکٹر جنرل لیا گوتیرز اور ان کی ٹیم کے ساتھ اہم ملاقات کی جس میں پاکستان ریلوے کے اسٹریٹجک منصوبے مین لائن ون کی اپ گریڈیشن اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
افغانستان میں پاکستانی ادویات کے خلاف لگائے گئے الزامات آزاد شواہد سے خالی ہیں اور یہ الزامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب کابل نے پاکستانی ادویات کی درآمد کم کر کے بھارتی اور ایرانی ذرائع سے فراہمی بڑھائی ہے
کرغزستان کے سرکاری وفد کے افغانستان کے دورے کے دوران کابل میں کرغزستان ٹریڈ ہاؤس کا افتتاح کیا گیا ہے جس کا مقصد تجارتی تعاون، تبادلے اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے