رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

ملک میں بہتر طرزِ حکمرانی اور مساوی ترقی کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، جس کی 76 فیصد نوجوانوں نے توثیق کر دی ہے۔

September 24, 2026

بی این ایم کے وفد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ سے ملاقات کر کے جبری گمشدگیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے۔

September 24, 2026

المرصاد کا خیبر اور پشاور میں داعش کی موجودگی کا دعویٰ بے بنیاد قرار

پاکستان نے افغان حکومت کے زیرِ اثر ابلاغی ادارے المرصاد کے خیبر اور پشاور میں داعش کے مبینہ ٹھکانوں سے متعلق دعوؤں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔
پاکستان نے افغان حکومت کے زیرِ اثر ابلاغی ادارے المرصاد کے ان دعوؤں کو یکسر مسترد کر دیا ہے جس میں ضلع خیبر اور پشاور میں داعش کے مبینہ ٹھکانوں کا الزام لگایا گیا تھا۔

پاکستان نے افغان میڈیا المرصاد کے الزامات پر بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ اور عالمی رپورٹس کے مطابق داعش کے اصل مراکز افغان سرزمین پر ہیں۔

June 23, 2026

پاکستان نے اطالبان حکومت کے زیرِ اثر کام کرنے والے ابلاغی ادارے المرصاد کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر، پشاور کے نواحی علاقوں اور متصل پہاڑی سلسلوں میں داعش خراسان کے مبینہ نیٹ ورک اور ٹھکانوں کی موجودگی کے دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے ایک مخصوص اور من گھڑت بیانیے کا حصہ قرار دیا ہے۔

سکیورٹی حکام نے اس یکطرفہ رپورٹ پر پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دیتے ہوئے اسے کابل کا سکیورٹی خلا سے توجہ ہٹانے کا حربہ قرار دیا ہے۔

سکیورٹی ماہرین کے مطابق المرصاد نامی پلیٹ فارم کی آزادانہ اور صحافتی حیثیت شدید شکوک و شبہات کا شکار ہے، کیونکہ یہ ادارہ براہِ راست افغان طالبان کے احکامات اور مخصوص پالیسی کے تحت کام کرتا ہے۔

اس ابلاغی ذریعے کا بنیادی مقصد اپنے سرپرستوں کے سیاسی و دفاعی مفادات کا تحفظ کرنا اور سرحد پار بے بنیاد الزامات عائد کرنا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک ایسے پراپیگنڈا سیل کی رپورٹ کو کسی بھی طور مستند یا حتمی حقیقت تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔

عالمی رپورٹس کی گواہی

سکیورٹی حکام نے اس پراپیگنڈے کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹس، روس اور دیگر علاقائی و عالمی طاقتوں کے آزاد سکیورٹی تجزیے اس بات کی واضح گواہی دیتے ہیں کہ داعش خراسان کے اصل مراکز، محفوظ ٹھکانے، تربیت گاہیں اور اعلیٰ قیادت افغان سرزمین پر موجود ہیں۔

عالمی برادری بارہا طالبان حکومت پر زور دے چکی ہے کہ وہ اپنی سر زمین کو دیگر ممالک کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔ ان مسلمہ عالمی حقائق کی موجودگی میں المرصاد کی جانب سے پاکستان کے قبائلی اضلاع کو مورد الزام ٹھہرانا منطق اور زمینی حقائق سے عاری ہے۔

قبائلی اضلاع میں خاتمہ

زمینی حقائق واضح کرتے ہیں کہ ضلع خیبر اور پشاور کے نواحی علاقے ماضی میں ضرور شدت پسندی سے متاثر رہے تھے، تاہم گزشتہ برسوں میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کے مسلسل اور کامیاب آپریشنز کے نتیجے میں ان علاقوں سے دہشت گردوں کے منظم نیٹ ورکس اور انفراسٹرکچر کا مکمل خاتمہ کیا جا چکا ہے۔

موجودہ سکیورٹی صورتحال میں ریاستی اداروں کی سخت نگرانی کے باعث کسی بھی عسکری گروہ کے لیے پاکستان میں محفوظ ٹھکانے بنانا ناممکن ہو چکا ہے۔

پاکستان کا عزم

پاکستان خود کئی دہائیوں سے سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور اس ناسور کے خاتمے کے لیے پاکستان کے سیکیورٹی اداروں اور عوام نے بے پناہ جانی و مالی قربانیاں دی ہیں۔ پاکستانی سکیورٹی فورسز ملک بھر میں مسلسل انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے کسی بھی ممکنہ خطرے کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ہمہ وقت متحرک ہیں۔

سکیورٹی ماہرین کے مطابق المرصاد جیسے یکطرفہ ذرائع کی رپورٹس کا مقصد زمینی حقائق کی عکاسی کرنا نہیں بلکہ خطے میں انسدادِ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے عزم کو دھندلانا ہے، جس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

دیکھیے: پاکستان میں مبینہ داعش ٹھکانوں کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ مسترد

متعلقہ مضامین

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *