برطانوی اور امریکی رپورٹس کے مطابق ابو زبیدہ کو دورانِ حراست 83 مرتبہ واٹر بورڈنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ انہیں نیند سے محروم رکھا گیا، شدید مار پیٹ کی گئی، اور 11 دن تک تابوت نما تنگ ڈبے میں بند رکھا گیا۔ سی آئی اے کی حراست کے دوران ان کی ایک آنکھ بھی ضائع ہو گئی۔
افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی اور یو این اے ایم اے کی قائم مقام سربراہ جارجٹ گیگنن کے مابین ملاقات میں دوحہ عمل کے تحت ورکنگ گروپس کی پیش رفت، انسداد منشیات اور نجی شعبے کی معاونت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا
آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کی تیاری کے لیے آسٹریلوی ٹیم 27 جنوری کو پاکستان پہنچ سکتی ہے، جہاں لاہور میں تین میچوں کی سیریز کے لیے پی سی بی نے تین ممکنہ شیڈول آسٹریلیا کو بھیجے ہیں
نیا ٹیل کے مطابق مرمت کا عمل دوپہر تقریباً دن 2 بجے سے شروع ہوتے ہوئے تقریباً آٹھ گھنٹے تک جاری رہے گا۔ اس دوران ملک بھر میں انٹرنیٹ کی کارکردگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف مختلف اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے، جن میں فوجی کارروائی، سائبر آپریشن اور نئی معاشی پابندیاں شامل ہیں
ایران میں کرنسی کی قدر میں کمی کے خلاف شروع ہونے والے احتجاجات اب شدت اختیار کرتے ہوئے ملک کے مختلف صوبوں، سڑکوں اور تعلیمی اداروں تک پھیل چکے ہیں۔ تہران کے بڑے تجارتی مراکز تیسرے روز بھی بند رہے، جب کہ شہر کے مرکزی علاقوں میں مظاہرین کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی
مزاحمتی محاذ کے مرکزی رہنما جنرل اکرام الدین سری ایران کے دارالحکومت تہران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ بدھ کی شب اس وقت پیش آیا جب وہ دفتر سے گھر واپس جا رہے تھے
پاکستانی مؤقف کے مطابق اسلام آباد آئندہ بھی دہشت گردی کے خلاف علاقائی تعاون، مکالمے پر مبنی حل اور مشترکہ سکیورٹی فریم ورک کی حمایت جاری رکھے گا۔ تہران اجلاس میں پاکستان کی فعال شرکت اور طالبان کی عدم موجودگی کے درمیان واضح فرق نے ایک بار پھر پاکستان کے تعمیری کردار اور کابل کی ہچکچاہٹ کو نمایاں کر دیا ہے، جو خطے میں امن و استحکام کے مستقبل پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔
افغان وزارتِ خارجہ کے نائب ترجمان حافظ ضیاء احمد تکل نے تصدیق کی ہے کہ افغان حکومت کو ایران کی جانب سے دعوت موصول ہوئی تھی، تاہم کابل نے اس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب افغانستان کے ہمسایہ ممالک سرحد پار سکیورٹی خطرات، بالخصوص دہشت گردی کے پھیلاؤ، پر شدید تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
آسٹریلیا نے نئے قانون کے تحت ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو ریاستی دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اس نے 2024 میں یہودی برادری کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی