اگر دنیا نے آج افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں کی کارروائیاں روکنے میں سنجیدگی نہ دکھائی تو کل دہشت گردی پاکستان کے بعد کی یہ آگ انہیں بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے ۔
ذرائع کے مطابق استنبول میں ہونے والے یہ مذاکرات ترک خفیہ ادارے "ایم آئی ٹی" کے سربراہ ابراہیم قالن کی میزبانی میں ہوں گے، جس کا مقصد سرحدی کشیدگی، دہشت گردی، اور دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق لورالائی اور موسیٰ خیل کے درمیانی علاقے میں بی ایل اے کے مشتبہ مسلح افراد نے ایک سڑک پر رکاوٹ قائم کر کے کم از کم 10 شہریوں کو اغوا کر لیا ہے۔ اغوا ہونے والے تمام افراد کا تعلق صوبہ پنجاب سے بتایا جا رہا ہے۔ چند غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے کچھ شہری ہلاک بھی ہوئے ہیں۔