خیبر پختونخوا کے علاقہ شاکاس میں اے این ایف (اینٹی نارکوٹکس فورس) نے کارروائی کرتے ہوئے 144 کلوگرام چرس ضبط کر لی۔ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی ہے جسکے نتیجے میں 144 کلوگرام منشیات شاکاس ضلع جمرود سے برآمد ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ضبط کی گئی چرس کو پنجاب بھیجنی جارہی تھی۔ کہا یہ جارہا ہے کہ ان منشیات کے پیچھے برا کے مشہور اسمگلر ہیں جو آفریدی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔ نیز اس اسمگلر گروہ کے خیبر پختونخوا کے سیاسی شخصیات سے بھی روابط بھی بتائے جارہے ہیں۔
Breaking News – Shahkas, Khyber District
— War Analyst (@War_Analysts) November 5, 2025
According to reliable sources, the Anti-Narcotics Force carried out a major operation in the Shahkas area of Khyber.
Acting on confirmed intelligence, the ANF team seized a large quantity of drugs hidden in a rocky area. Around 144… pic.twitter.com/jf06lmG2Jw
کارروائی کے دوران اینٹی نارکوٹکس فورس کی ٹیم نے چار بڑے پرافیلین بیگ ضبط کیے، جن میں کل 120 پیکٹ چرس تھی۔ اور ہر پیکٹ کا وزن تقریباً 1.2 کلوگرام ریکارڈ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس نیٹ ورک کو مکمل طور پر بے نقاب کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان کے مطابق یہ کاروائی خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک کو منشیات سے پاک کرنا ہے۔
دیکھیں: خیبر پختونخوا کی نئی صوبائی کابینہ کا اعلان، اراکین آج حلف اٹھائیں گے