فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قیامِ امن کو "مقدس فریضہ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج ہمیشہ بہادر اور قابلِ فخر پولیس کے ساتھ کھڑی رہیں گی اور عوامی پولیس ملکی سلامتی میں اہم کردار ادا کرتی ہے
تاجکستان نے طالبان حکومت کو واضح انداز میں کہا ہے کہ وہ سرحدی دہشت گرد گروہوں اور منشیات اسمگلروں کے خلاف فوری اور سخت ترین کارروائی کرے، ورنہ خطے میں غیر استحکام کی ذمہ داری براہِ راست کابل پر ہوگی
ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن، دستی بم اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر فرار ہونے والے زخمی دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔
تھانہ سنگجانی کی حدود میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ۔ پولیس کی کارروائی کے نتیجے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے، جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پولیس لائن ٹانک کا دورہ کرتے ہوئے شہدائے پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی پولیس دہشت گردی کے خلاف بہادری سے لڑ رہی ہے
ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں بگرام ایئربیس کے اطراف سیکیورٹی انتظامات میں اضافہ اور بعض تکنیکی سرگرمیوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جسے ایئربیس کی ممکنہ بحالی کی تیاریوں سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ تاہم افغان حکام کی جانب سے اس بارے میں خاموشی اختیار کی گئی ہے۔
زشتہ ایک ماہ کے دوران افغانستان میں مجموعی طور پر سولہ بڑی مسلح کارروائیاں رپورٹ کی گئی ہیں، جو طالبان حکومت کے سکیورٹی کنٹرول اور 'مکمل امن' کے دعووں کو شدید چیلنج کرتی ہیں