ضلع لکی مروت میں بھی دھماکے کے دو الگ واقعات پیش آئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ایک واقعے میں پولیس امن کمیٹی کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہونے والے کواڈ کاپٹر ڈرون حملے میں کم از کم دو افراد جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوئے۔
افغانستان کے شہر مزار شریف اور کابل میں خواتین نے طالبان کے خلاف وال چاکنگ اور احتجاجی مظاہرے کیے۔ عالمی یومِ خواتین کے موقع پر مختلف خواتین تنظیموں نے طالبان کی پالیسیوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا
افغانستان کے صوبہ پکتیا میں طالبان مخالف تنظیم ایم این ایف کے حملے میں ٹی ٹی پی، القاعدہ اور افغان طالبان کے 5 اہلکار ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ حملے میں طالبان کی رینجرز گاڑی بھی تباہ ہوگئی
امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روس، ایران کو مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی افواج کے ٹھکانوں کی خفیہ معلومات فراہم کر رہا ہے تاکہ انہیں نشانہ بنایا جا سکے
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ عبوری قیادت کونسل نے پڑوسی ممالک پر حملہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ایران پر حملے کی صورت میں دفاع کا حق برقرار رہے گا