ایسے معاملات میں شفاف تحقیقات اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر جانچ پڑتال ناگزیر ہے تاکہ پناہ کے نظام کے ممکنہ غلط استعمال کو روکا جا سکے اور حقیقی متاثرین کے حقوق بھی محفوظ رہیں۔

March 15, 2026

پاکستان میں جب بھی کسی بڑے ادارے میں احتساب یا اصلاحات کی بات ہوتی ہے تو اکثر اسے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جاتی ہے، جس سے اصل حقائق پس منظر میں چلے جاتے ہیں

March 15, 2026

بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال اور مسلح گروہوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے بحث ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے

March 15, 2026

نتائج کے مطابق گیارہ ایگزیکٹو نشستوں میں سے سات پر جرنلسٹ پینل کامیاب ہوا جس کے باعث ایگزیکٹو باڈی میں اکثریت اسی کے پاس رہی

March 15, 2026

مقامی ذرائع کے مطابق حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم چار ٹرکوں کو نقصان پہنچا ہے۔

March 15, 2026

تجزیہ کاروں کے مطابق خطے میں موجودہ کشیدگی کے تناظر میں یہ بحث مزید شدت اختیار کر سکتی ہے، تاہم پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ دہشت گردی کے خلاف اقدامات اس کے بنیادی حقِ دفاع کا حصہ ہیں اور انہیں کسی بیرونی دباؤ کے تحت تبدیل نہیں کیا جائے گا۔

March 15, 2026

سی ڈی اے میں احتسابی اقدامات، اصلاحات کو حقائق کی بنیاد پر پرکھنے کا مطالبہ

پاکستان میں جب بھی کسی بڑے ادارے میں احتساب یا اصلاحات کی بات ہوتی ہے تو اکثر اسے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جاتی ہے، جس سے اصل حقائق پس منظر میں چلے جاتے ہیں
سی ڈی اے کا احتساب

سی ڈی اے میں احتسابی عمل اس بات کا اشارہ ہے کہ ادارہ بدعنوانی، اختیارات کے غلط استعمال اور انتظامی بے ضابطگیوں کے خلاف کارروائی کے لیے سنجیدہ ہے۔

March 15, 2026

وفاقی دارالحکومت کے شہری نظم و نسق کے ادارے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) میں جاری احتسابی اقدامات کو ادارہ جاتی اصلاحات کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

تحقیقی مضمون نگار ڈاکٹر محمد سلیم نے اپنے ایک حالیہ تجزیے میں کہا ہے کہ سی ڈی اے میں احتسابی عمل اس بات کا اشارہ ہے کہ ادارہ بدعنوانی، اختیارات کے غلط استعمال اور انتظامی بے ضابطگیوں کے خلاف کارروائی کے لیے سنجیدہ ہے۔

ان کے مطابق ریاستی اداروں کی ساکھ اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب وہ ماضی کی بے ضابطگیوں کا بھی جائزہ لیں اور ذمہ داروں کا تعین کریں۔

تجزیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت جیسے حساس شہر میں زمین، ترقیاتی منصوبوں، ٹینڈرنگ اور شہری سہولیات کے معاملات ہمیشہ مختلف مفادات کے دباؤ میں رہتے ہیں، ایسے میں شفاف نظم و نسق کے لیے اصلاحی اقدامات ناگزیر ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد سلیم کے مطابق پاکستان میں جب بھی کسی بڑے ادارے میں احتساب یا اصلاحات کی بات ہوتی ہے تو اکثر اسے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جاتی ہے، جس سے اصل سوال یعنی حقائق اور سرکاری ریکارڈ پس منظر میں چلا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی الزام یا تنقید کو شواہد، دستاویزات اور سرکاری ریکارڈ کی بنیاد پر پرکھا جانا چاہیے تاکہ غیر مصدقہ دعووں اور قیاس آرائیوں سے ادارہ جاتی اصلاحات متاثر نہ ہوں۔

مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ احتساب اور اصلاحات ایک تدریجی عمل ہوتا ہے اور اس کے نتائج وقت کے ساتھ سامنے آتے ہیں، اس لیے کسی بھی اصلاحی پالیسی کا جائزہ قواعد کی پاسداری، شفافیت اور عوامی خدمت کے معیار میں بہتری کی بنیاد پر لیا جانا چاہیے۔

تجزیہ کار کے مطابق ذمہ دار تنقید اور شفاف احتساب ہی وہ راستہ ہے جس سے ادارے مضبوط ہوتے ہیں اور عوام کا اعتماد بحال ہوتا ہے۔

دیکھئیے:طالبان تحقیقاتی کمیشن: بے پناہ نقصان، 85 فیصد پوسٹوں پر پاکستانی قبضے کی تصدیق

متعلقہ مضامین

ایسے معاملات میں شفاف تحقیقات اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر جانچ پڑتال ناگزیر ہے تاکہ پناہ کے نظام کے ممکنہ غلط استعمال کو روکا جا سکے اور حقیقی متاثرین کے حقوق بھی محفوظ رہیں۔

March 15, 2026

بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال اور مسلح گروہوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے بحث ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے

March 15, 2026

نتائج کے مطابق گیارہ ایگزیکٹو نشستوں میں سے سات پر جرنلسٹ پینل کامیاب ہوا جس کے باعث ایگزیکٹو باڈی میں اکثریت اسی کے پاس رہی

March 15, 2026

مقامی ذرائع کے مطابق حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم چار ٹرکوں کو نقصان پہنچا ہے۔

March 15, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *