جھل مگسی: ضلع جھل مگسی کے تھانہ کوٹرا پر فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں نے حملہ کر دیا، جسے پولیس اور مقامی افراد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔
پولیس کے مطابق حملے کے دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کی، جبکہ اس افسوسناک واقعے میں 11 سالہ بچہ فیاض حسین، جو پانی لینے گیا تھا، دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہو گیا۔
Fitnah al Khawarij terrorists attacked Police Station Kotra in District Jhal Magsi. Swift action by police, led by the SHO and supported by locals, forced the att@ckers to flee, resulting in two terr0rists k!lled and four injured. Tragically, an 11-year-old boy, Fayyaz Hussain,… pic.twitter.com/RDagdzRn7Z
— Balochistan Pulse (@BalochPulse) March 30, 2026
ایس ایچ او کی قیادت میں پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی، جس میں مقامی افراد نے بھی بھرپور تعاون کیا، نتیجتاً حملہ آور فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔
کارروائی کے دوران دو دہشتگرد ہلاک جبکہ چار زخمی ہوئے، جن کے بارے میں سکیورٹی ادارے مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔
حکام کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں۔
دیکھئیے:افغانستان فریڈم فرنٹ کا آپریشن دوبارہ شروع، بدخشاں میں طالبان پر حملے کا دعویٰ