کراچی کے علاقے منگھوپیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ٹی ٹی پی کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق منگھوپیر میں سی ٹی ڈی نے حساس ادارے کے ہمراہ مکان پر چھاپہ مارا۔چھاپے کے دوران سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
چھاپہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اینٹیلجنس رپورٹ کی بنیاد پر مارا گیا۔
تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشت گرد سی ٹی ڈی اور انٹیلیجنس اداروں کے جوائنٹ آپریشن میں ہلاک ہو گئے۔
— HTN Urdu (@htnurdu) July 28, 2025
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں سے ایک "زعفران" نومبر میں چائنیز پر ہونے والے حملے کا اہم کردار تھا۔ pic.twitter.com/Enzd1OGDDE
انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت زعفران دوسرے کی قدرت اللہ کے نام سے ہوئی جبکہ تیسرے دہشت گرد کی شناخت کی جارہی ہے۔
انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق غیرملکی شہریوں پر حملے میں ملوث دہشت گرد زعفران پر سندھ حکومت نے 2کروڑ روپے انعام رکھا ہوا تھا جبکہ ہلاک ایک دہشت گرد خودکش حملہ آور تھا۔ نومبر میں چائنیز وفد پر ہونے والے حملے میں بھی زعفران ملوث تھا۔
دہشتگردوں سے گرینیڈ،خودکش جیکٹس اور ڈائری ملی ہے۔ ڈائری میں دہشت گردوں نے اپنے ٹارگٹس لکھ رکھے تھے۔
دیکھیں: پاک افغان ازبکستان ریلوے منصوبہ اور خطے پر اس کے ممکنہ اثرات