وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی جہاں آزاد کشمیر حکومت اور نئی کابینہ کے قیام کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی

October 31, 2025

قتل کے بعد سکھ فار جسٹس تنظیم نے کینیڈا میں ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے، تنظیم کے مطابق، بھارتی خفیہ ایجنسی “را” بھارتی قونصل خانوں کے ساتھ ملی بھگت سے بیرون ملک سکھ رہنماؤں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

October 31, 2025

چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کے ترجمان ژانگ جینگبو نے کہا کہ ہم عالمی شراکت داروں کو اس مشن میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں، تاکہ سائنس اور تحقیق کے فوائد تمام انسانیت تک پہنچ سکیں۔

October 31, 2025

ایبٹ آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج پاکستان کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، پاکستانی عوام کے ساتھ مل کر ہر طرح کی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرے گی

October 31, 2025

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق موبائل انٹرنیٹ سروس گزشتہ رات 12 بجے بند کی گئی ہے جو آئندہ 24 گھنٹے تک معطل رہے گی

October 31, 2025

سہیل آفریدی نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر صوبائی کابینہ کے اراکین کا اعلان کر دیا

October 31, 2025

سکھ رہنما درشن سنگھ سہسی کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” کے ملوث ہونے کا انکشاف

قتل کے بعد سکھ فار جسٹس تنظیم نے کینیڈا میں ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے، تنظیم کے مطابق، بھارتی خفیہ ایجنسی “را” بھارتی قونصل خانوں کے ساتھ ملی بھگت سے بیرون ملک سکھ رہنماؤں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

1 min read

سکھ رہنما درشن سنگھ سہسی کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” کے ملوث ہونے کا انکشاف

فوٹیج اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس واقعے میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے ملوث ہونے کا ہوشربا انکشاف ہوا ہے۔

October 31, 2025

کینیڈا میں بین الاقوامی کمپنی “کینم انٹرنیشنل” کے صدر اور سکھ رہنما درشن سنگھ سہسی کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی ” را” کے ملوث ہونے کا ہوشربا انکشاف سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق سفاک مودی بھارت سمیت دنیا بھر میں ریاستی سرپرستی میں سکھوں کے قتل عام میں مصروف ہیں۔

کینیڈا میں علیحدگی پسند سکھ رہنما اور بین الاقوامی کمپنی “کینم انٹرنیشنل” کے صدر درشن سنگھ سہسی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

فوٹیج اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس واقعے میں بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے ملوث ہونے کا ہوشربا انکشاف ہوا ہے۔

تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ وینکوور میں بھارتی قونصل خانے کے بعض اہلکاروں کے اس حملے میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ “را” علیحدگی پسند سکھوں کو نشانہ بنانے کے لیے ایک منظم بین الاقوامی نیٹ ورک چلا رہی ہے، جو مختلف ممالک میں بھارتی سفارتی سرپرستی میں کام کرتا ہے۔

تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ درشن سنگھ سہسی کا قتل “را” کے اسی غیر قانونی نیٹ ورک اور بھارتی ریاستی سرپرستی میں جاری ٹارگٹ کلنگ مہم کا حصہ ہے، جس نے کینیڈا کی قومی سلامتی کو سنگین خطرات سے دوچار کردیا ہے۔

قتل کے بعد سکھ فار جسٹس تنظیم نے کینیڈا میں ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے، تنظیم کے مطابق، بھارتی خفیہ ایجنسی “را” بھارتی قونصل خانوں کے ساتھ ملی بھگت سے بیرون ملک سکھ رہنماؤں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

دوسری جانب اس قتل کے پیچھے لارنس بشنوئی گینگ کے ملوث ہونے کا بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ انتہا پسند مودی حکومت سکھوں کے خلاف ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کو بطور پالیسی استعمال کر رہی ہے، جبکہ عالمی سطح پر اس کے دہشت گرد عزائم اب پوری طرح بے نقاب ہو چکے ہیں۔

دیکھیں: پاکستان نے بابا گُرو نانک کی سالگرہ کی تقریبات کے لیے دو ہزار سے زائد بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے

متعلقہ مضامین

وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی جہاں آزاد کشمیر حکومت اور نئی کابینہ کے قیام کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی

October 31, 2025

چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کے ترجمان ژانگ جینگبو نے کہا کہ ہم عالمی شراکت داروں کو اس مشن میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں، تاکہ سائنس اور تحقیق کے فوائد تمام انسانیت تک پہنچ سکیں۔

October 31, 2025

ایبٹ آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج پاکستان کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، پاکستانی عوام کے ساتھ مل کر ہر طرح کی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرے گی

October 31, 2025

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق موبائل انٹرنیٹ سروس گزشتہ رات 12 بجے بند کی گئی ہے جو آئندہ 24 گھنٹے تک معطل رہے گی

October 31, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *