افغانستان فریڈم فرنٹ کا دعویٰ، طالبان زیبک میں اپنی چوکیوں کے اطراف بارودی سرنگیں بچھا کر مورچے خالی کرنے کی تیاری میں، جمعرات سے جاری جھڑپوں میں بھاری نقصان۔

July 27, 2026

افغانستان فریڈم فرنٹ نے بدخشاں کے ضلع زیبک میں پیش قدمی اور طالبان کی چیک پوسٹوں پر قبضے کا دعویٰ کرتے ہوئے ویڈیوز جاری کر دی ہیں۔

July 27, 2026

ایران کے ترجمان اسماعیل بقائی کی تصدیق، امریکہ سے پیغامات کا تبادلہ جاری، مائیک والٹز کا کہنا مسلسل دوسری رات حملے معطل۔

July 27, 2026

جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلاف ڈاکیومنٹری شدید تنقید کی زد میں، ناقدین نے اسے بھارت نواز پراپیگنڈا قرار دے دیا۔

July 27, 2026

آزاد جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تین اضلاع کے 13 حلقوں میں پولنگ جاری، 296 امیدوار میدان میں، 14 لاکھ سے زائد ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

July 27, 2026

بلوچستان کے کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کا دو افراد کو اغوا، ڈھائی کروڑ تاوان کا مطالبہ، جان سے مارنے کی دھمکی۔

July 26, 2026

ڈوئچے ویلے کی پاکستان مخالف ڈاکیومنٹری شدید تنقید کی زد میں

جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلاف ڈاکیومنٹری شدید تنقید کی زد میں، ناقدین نے اسے بھارت نواز پراپیگنڈا قرار دے دیا۔
ڈوئچے ویلے کی پاکستان مخالف ڈاکیومنٹری پر شدید تنقید

جرمنی کے سرکاری نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق ڈاکیومنٹری زیرِ تنقید، ناقدین نے اسے غیر متوازن اور بھارت نواز پراپیگنڈا قرار دیا۔

July 27, 2026

جرمنی کے سرکاری مالی اعانت سے چلنے والے نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے (ڈی ڈبلیو) کی ایک حالیہ ڈاکیومنٹری کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ یہ ڈاکیومنٹری پاکستان کے ایٹمی پروگرام اور سکیورٹی ڈھانچے کے خلاف شائع کی گئی تھی۔

تجزیہ کاروں اور سوشل میڈیا صارفین نے اس رپورٹ کو غیر متوازن اور صحافتی اصولوں کے منافی قرار دیا۔ ناقدین کے مطابق اس ڈاکیومنٹری میں پاکستان کے خلاف بھارت نواز پروپیگنڈا شامل کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکیومنٹری میں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی قانونی حیثیت اور حفاظت پر سوالات اٹھائے گئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں یہ حقیقت نظر انداز کر دی گئی کہ پاکستان نے 1998 میں بھارت کے ایٹمی تجربات کے جواب میں اپنا دفاع یقینی بنانے کے لیے ایٹمی دھماکے کیے تھے۔

مبصرین کے مطابق ڈوئچے ویلے کی اس رپورٹ میں خطے میں بھارتی اقدامات اور اس کے جوہری پروگرام کے پھیلاؤ کو نظر انداز کر کے تمام تر ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کی گئی۔

سوشل میڈیا پر اس رپورٹ کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ جرمن میڈیا کا یہ اقدام اسلاموفوبیا اور پاکستان مخالف لابی کے اثر و رسوخ کا عکاس ہے۔

بعض ماہرین کے مطابق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے حالیہ انتخابات میں جرمنی کو ملنے والی ناکامی کے بعد ایسے ادارے اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے کے لیے اس نوعیت کی رپورٹس کا سہارا لے رہے ہیں۔

تاحال ڈوئچے ویلے کی جانب سے ان تحفظات پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

دیکھیے: پاسداران انقلاب نے 200 سے زائد امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کر دیا

متعلقہ مضامین

افغانستان فریڈم فرنٹ کا دعویٰ، طالبان زیبک میں اپنی چوکیوں کے اطراف بارودی سرنگیں بچھا کر مورچے خالی کرنے کی تیاری میں، جمعرات سے جاری جھڑپوں میں بھاری نقصان۔

July 27, 2026

افغانستان فریڈم فرنٹ نے بدخشاں کے ضلع زیبک میں پیش قدمی اور طالبان کی چیک پوسٹوں پر قبضے کا دعویٰ کرتے ہوئے ویڈیوز جاری کر دی ہیں۔

July 27, 2026

ایران کے ترجمان اسماعیل بقائی کی تصدیق، امریکہ سے پیغامات کا تبادلہ جاری، مائیک والٹز کا کہنا مسلسل دوسری رات حملے معطل۔

July 27, 2026

آزاد جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تین اضلاع کے 13 حلقوں میں پولنگ جاری، 296 امیدوار میدان میں، 14 لاکھ سے زائد ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

July 27, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *