رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

ملک میں بہتر طرزِ حکمرانی اور مساوی ترقی کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، جس کی 76 فیصد نوجوانوں نے توثیق کر دی ہے۔

September 24, 2026

بی این ایم کے وفد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ سے ملاقات کر کے جبری گمشدگیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے۔

September 24, 2026

ڈیجیٹل محاذ اور جعلی بیانیے: ماہرین کے مطابق افغان طالبان کا ‘المرصاد’ نیٹ ورک پاکستان کے خلاف ڈس انفارمیشن وار کا نیا ہتھیار قرار

یونیورسٹی آف لاہور کی رپورٹ میں افغان طالبان کے پروپیگنڈا نیٹ ورک ‘المرصاد’ کو بے نقاب کرتے ہوئے اسے پاکستان کی سلامتی اور عالمی ساکھ کے خلاف ایک منظم ڈس انفارمیشن ہتھیار قرار دیا گیا ہے جو پاک ایران تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
لاہور یونیورسٹی کی رپورٹ میں افغان طالبان کے پروپیگنڈا نیٹ ورک 'المرصاد' کو بے نقاب کرتے ہوئے اسے پاکستان کی سلامتی اور عالمی ساکھ کے خلاف ایک منظم ڈس انفارمیشن ہتھیار قرار دیا گیا ہے جو پاک ایران تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

سی ایس ایس پی آر کی نئی رپورٹ نے پاکستان کے خلاف افغان طالبان کی منظم پروپیگنڈا مہم، جعلی ایرانی ہینڈلز کے ذریعے پاک ایران تعلقات میں دراڑ ڈالنے کی بھارتی و افغان سازشوں اور المرصاد کے مذموم بیانیے کا پردہ چاک کر دیا ہے۔

April 23, 2026

یونیورسٹی آف لاہور کے سینٹر فار سکیورٹی، اسٹریٹجی اینڈ پالیسی ریسرچ (سی ایس ایس پی آر) نے ایک جامع تحقیقاتی رپورٹ جاری کی ہے جس کا عنوان ‘ان پیکنگ المرصاد: نیریٹوز، پراپیگنڈا اینڈ دی ڈس انفارمیشن وار اگینسٹ پاکستان’ ہے ۔ اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ‘المرصاد’ نامی پلیٹ فارم دراصل افغان طالبان کے انٹیلی جنس ڈھانچے کا تیار کردہ ایک مکارانہ پراپیگنڈا ہتھیار ہے جو صحافت کی آڑ میں پاکستان کے خلاف منظم مہم چلا رہا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اس کا بنیادی مقصد پاکستان کے ریاستی تشخص کو مسخ کرنا اور اس کے شہریوں سمیت عالمی شراکت داروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانا ہے ۔

سفارتی کوششوں کو نقصان

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ المرصاد کوئی آزاد صحافتی ادارہ نہیں بلکہ افغان طالبان کا ایک ایسا آلہ ہے جو پاکستان کی قیامِ امن کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں کو بدنام کرنے کے لیے استعمال ہو رہا ہے ۔ خاص طور پر ایران اور امریکہ کے درمیان پاکستان کے ثالثی کردار کو نشانہ بنایا جا رہا ہے تاکہ پاکستان کو ایک ‘ایران مخالف’ ریاست اور مغربی ایجنڈے پر عمل پیرا ملک کے طور پر پیش کیا جا سکے۔ یہ مہم ایک ایسے وقت میں تیز کی گئی ہے جب پاکستان کی سہولت کاری سے آٹھ اپریل کو فریقین کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کا اعلان سامنے آیا ۔ المرصاد ان حقائق کی نفی کر کے پاکستان کی ساکھ کو عالمی سطح پر متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔

بھارت اور افغان مذموم گٹھ جوڑ

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے خلاف اس انفارمیشن وار میں بھارت اور افغانستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا گٹھ جوڑ بھی سامنے آیا ہے ۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے ایک ماہ بعد یہ انکشاف ہوا کہ بھارتی اور افغان آپریٹرز جعلی ایرانی ہینڈلز کے ذریعے پاک ایران تعلقات میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ یہ صورتحال 2020 میں سامنے آنے والی ‘انڈین کرونیکلز’ رپورٹ کی یاد دلاتی ہے جس میں یورپی یونین ڈس انفولیب نے پاکستان کے خلاف بھارت کی 15 سالہ طویل ڈس انفارمیشن مہم کو بے نقاب کیا تھا، جس کا مقصد مغربی ممالک کی پالیسیوں کو پاکستان کے لیے نقصان دہ بنانا تھا ۔ سی ایس ایس پی آر نے المرصاد کو اسی وسیع تر ڈس انفارمیشن ایکو سسٹم کا حصہ قرار دیا ہے ۔

انتہاء پسندی کا فروغ

یونیورسٹی آف لاہور کی تحقیقات اس بات پر روشنی ڈالتی ہیں کہ المرصاد مذہب کی آڑ میں دہشت گردی اور تشدد کو جائز قرار دے رہا ہے ۔ یہ پلیٹ فارم مذہبی اصطلاحات اور تاریخی واقعات کا غلط سہارا لے کر انتہا پسندانہ بیانیے کو فروغ دیتا ہے اور پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے مذہب کا غلط استعمال کر رہا ہے ۔ رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ المرصاد خبروں کے لبادے میں انتہا پسند بیانیے کی تشہیر کر کے پاکستان میں داخلی عدم استحکام پیدا کرنے اور نسلی گروہوں میں دوریاں پیدا کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے ۔ اس مہم کا حتمی مقصد پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کرنا اور اس کے عالمی تشخص کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانا ہے ۔

دیکھیے: چین کے دباؤ پر افغان طالبان کا بڑا کریک ڈاؤن: سرحد کے قریب 100 سے زائد ٹی ٹی پی اہلکار گرفتار، ایچ ٹی این ذرائع

متعلقہ مضامین

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *