سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی زیر سرپرستی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے، ایک ٹھکانہ بھی تباہ۔

August 6, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

August 6, 2026

شانگلہ کے ذہین طالبعلم ابو سفیان نے میٹرک میں 865 نمبر لیے مگر غربت نے اسے کوئلہ کان میں مزدوری پر مجبور کیا جہاں وہ حادثے میں شہید ہو گیا۔

August 6, 2026

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی یا ریاست کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوتی؛ ملکی عدالتی فیصلوں کے خلاف قانونی راستہ اپیل ہی ہے۔

August 6, 2026

سفینہ خان نے کہا کہ آئین میں فوج یا پولیس اہلکار کو لازماً شہید قرار دینے کی کوئی شق نہیں، شہادت ایک دینی مقام ہے۔

August 6, 2026

شیخ حسینہ بیٹے کو آگے لا کر نیا سیاسی روپ دھارنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم بنگلہ دیشی عوام نے پرانے بیانیے اور پاکستان مخالف کارڈ کو رد کر دیا ہے۔

August 6, 2026

ضلع کرم میں طویل عرصے سے غیر فعال ایئرپورٹ دوبارہ فعال کر دیا گیا

پاک فوج اور متعلقہ اداروں کی محنت رنگ لائی؛ پارہ چنار ایئرپورٹ پر آرمی ایوی ایشن کے کامیاب ٹرائلز کے بعد اسے باقاعدہ فعال کر دیا گیا ہے۔
پاک فوج اور متعلقہ اداروں کی محنت رنگ لائی؛ پارہ چنار ایئرپورٹ پر آرمی ایوی ایشن کے کامیاب ٹرائلز کے بعد اسے باقاعدہ فعال کر دیا گیا ہے۔

ضلع کرم میں پارہ چنار ایئرپورٹ طویل عرصے بعد دوبارہ بحال۔ پاک آرمی ایوی ایشن نے رن وے پر 6 کامیاب ٹرائلز مکمل کر کے اسے بین الاقوامی معیارات کے مطابق قرار دے دیا۔

April 27, 2026

خیبر پختونخوا کے سرحدی ضلع کرم کے عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، جہاں طویل عرصے سے غیر فعال پارہ چنار ایئرپورٹ کو باقاعدہ طور پر دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔ اس اہم تنصیب کی بحالی سے علاقے کا ملک کے دیگر حصوں سے فضائی رابطہ ایک بار پھر قائم ہونے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ کو آپریشنل بنانا پاک فوج، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن اور پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی مشترکہ اور انتھک کوششوں کے سر ہے۔ ایئرپورٹ کی فعالیت اور تکنیکی صلاحیت کو جانچنے کے لیے 26 اپریل کو پاک آرمی ایوی ایشن کی جانب سے آپریشنل لینڈنگ اور ٹیک آف کے خصوصی ٹرائلز کیے گئے۔

ان ٹرائلز کے دوران پاک آرمی ایوی ایشن کے طیاروں نے مجموعی طور پر 6 مرتبہ کامیابی کے ساتھ لینڈنگ اور ٹیک آف کا عمل مکمل کیا۔ ماہرین کی ٹیم نے رن وے کی مضبوطی، لمبائی اور دیگر تکنیکی پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا، جس کے بعد ایئرپورٹ رن ویز کو پیشہ ورانہ معیار اور اعلیٰ عالمی سیفٹی اسٹینڈرڈز کے مطابق قرار دے دیا گیا۔

سکیورٹی اور دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارہ چنار ایئرپورٹ کی بحالی سے نہ صرف مقامی آبادی کو جدید سفری سہولیات میسر آئیں گی، بلکہ ہنگامی حالات، قدرتی آفات اور امدادی سرگرمیوں کے دوران بھی یہ ایئرپورٹ کلیدی کردار ادا کرے گا۔ اس اقدام کو علاقے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور تجارتی رابطوں کی بہتری کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی زیر سرپرستی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے، ایک ٹھکانہ بھی تباہ۔

August 6, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

August 6, 2026

شانگلہ کے ذہین طالبعلم ابو سفیان نے میٹرک میں 865 نمبر لیے مگر غربت نے اسے کوئلہ کان میں مزدوری پر مجبور کیا جہاں وہ حادثے میں شہید ہو گیا۔

August 6, 2026

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی یا ریاست کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوتی؛ ملکی عدالتی فیصلوں کے خلاف قانونی راستہ اپیل ہی ہے۔

August 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *