پاکستان نے حوثی ملیشیا کی بحیرہ احمر اور سعودی عرب کو دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی جہازوں پر حملے کی صورت میں دفاع کا حق محفوظ رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

July 22, 2026

دہلی میں تعلیمی بے ضابطگیوں اور بے روزگاری پر مودی حکومت کے خلاف طلبہ کے احتجاج پر پولیس تشدد کے بعد نصیر الدین شاہ اور پرکاش راج سمیت بالی ووڈ کی معروف شخصیات میدان میں آ گئی ہیں۔

July 22, 2026

ایف آئی اے اور سکیورٹی اداروں نے افغان شہریوں کو جعلی شناختی دستاویزات فراہم کرنے والے 2 نادرا افسران سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے دہشت گردی سے روابط کا انکشاف کیا ہے۔

July 22, 2026

پاکستان، قطر اور مصر نے امریکا اور ایران کے درمیان تنازع حل کرنے کے لیے 10 روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کر دی ہے، جس کا واشنگٹن میں جائزہ لیا جا رہا ہے۔

July 22, 2026

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران سنجیدہ ہو تو امریکا مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم عدم تعاون کی صورت میں دیگر آپشنز بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

July 22, 2026

بنوں میں فتنہ الخوارج کا سہولت کار خود ساختہ مولوی ظفریاب گرفتار ہو گیا ہے، جس نے خارجی کمانڈرز کو بھتہ خوری کے لیے غیر شرعی فتوے دینے کا اعتراف کر لیا ہے۔

July 22, 2026

ڈکی بھائی چار ماہ بعد لاہور جیل سے رہا

یوٹیوبر ڈکی بھائی کو لاہور کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ انہیں 17 اگست 2025 کو لاہور ایئرپورٹ سے جوئے کی ایپس کی تشہیر کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
یوٹیوبر ڈکی بھائی کو لاہور کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ انہیں 17 اگست 2025 کو لاہور ایئرپورٹ سے جوئے کی ایپس کی تشہیر کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ڈکی بھائی کی رہائی کے موقع پر ان کے اہل خانہ اور قریبی ساتھی جیل کے باہر موجود تھے

November 27, 2025

مشہور یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو کیمپ جیل لاہور سے رہا کر دیا گیا۔ رہائی کے موقع پر ان کے اہل خانہ اور قریبی ساتھی جیل کے باہر موجود تھے۔ خیال رہے کہ ڈکی بھائی کو نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی نے 17 اگست 2025 میں لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کی وجہ جوئے کی ایپس کی تشہیر تھی۔

ڈکی بھائی نے اپنی گرفتاری کے خلاف عدالت میں درخواست بھی دائر کی تھی لیکن بارہا مرتبہ انکی خواست مسترد ہوگئی تھی۔ تاہم آج سے چار روز قبل 24 نومبر بروز سوموار کو لاہور ہائی کورٹ نے جوئے کی ایپس کی تشہیر سے متعلق مقدمے میں ڈکی بھائی کی 10 لاکھ روپے کے دو مچلکوں پر ضمانت منظور کرلی تھی۔

سماعت کے دوران جسٹس شہرام سرور نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے اصولوں کے مطابق ایسے معاملات میں ضمانت روکنا غیر معمولی بات ہوگی۔ خیال رہے کہ ڈکی بھائی کے خلاف ایف آئی اے کے نیشنل کرائم ایجنسی ونگ کی جانب سے آن لائن جوئے کی تشہیر کے الزام میں مقدمہ درج ہے اور تحقیقات اب بھی جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

پاکستان نے حوثی ملیشیا کی بحیرہ احمر اور سعودی عرب کو دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی جہازوں پر حملے کی صورت میں دفاع کا حق محفوظ رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

July 22, 2026

دہلی میں تعلیمی بے ضابطگیوں اور بے روزگاری پر مودی حکومت کے خلاف طلبہ کے احتجاج پر پولیس تشدد کے بعد نصیر الدین شاہ اور پرکاش راج سمیت بالی ووڈ کی معروف شخصیات میدان میں آ گئی ہیں۔

July 22, 2026

ایف آئی اے اور سکیورٹی اداروں نے افغان شہریوں کو جعلی شناختی دستاویزات فراہم کرنے والے 2 نادرا افسران سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے دہشت گردی سے روابط کا انکشاف کیا ہے۔

July 22, 2026

پاکستان، قطر اور مصر نے امریکا اور ایران کے درمیان تنازع حل کرنے کے لیے 10 روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کر دی ہے، جس کا واشنگٹن میں جائزہ لیا جا رہا ہے۔

July 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *