ڈیورنڈ لائن پر تاریخی اعتراف: مارشل عبدالرشید دوستم کا محمد محقق کے مؤقف کی بھرپور تائید

افغان رہنماء مارشل عبدالرشید دوستم نے ڈیورنڈ لائن کو بین الاقوامی سرحد تسلیم کرنے کے حوالے سے استاد محمد محقق کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے اسے خطے میں امن کے لیے ناگزیر قرار دے دیا ہے۔
افغان رہنماء مارشل عبدالرشید دوستم نے ڈیورنڈ لائن کو بین الاقوامی سرحد تسلیم کرنے کے حوالے سے استاد محمد محقق کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے اسے خطے میں امن کے لیے ناگزیر قرار دے دیا ہے

افغانستان کے سابق نائب صدر مارشل دوستم نے استاد محمد محقق کے ڈیورنڈ لائن سے متعلق جرات مندانہ مؤقف کی حمایت کر دی؛ سرحد کی قانونی حیثیت کا اعتراف پاک-افغان تعلقات میں بہتری کا ضامن قرار۔

April 23, 2026

افغانستان کے سابق نائب صدر مارشل عبدالرشید دوستم کے میڈیا دفتر نے ایک اہم باضابطہ بیان جاری کیا ہے، جس میں ڈیورنڈ لائن کو بین الاقوامی سرحد تسلیم کرنے کے حوالے سے معروف افغان رہنماء محمد محقق کے موقف کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ بیان میں محمد محقق کے اظہارِ خیال کو عقل، دانش اور منطق پر استوار قرار دیتے ہوئے اسے خطے کی سیاسی حقیقتوں کا درست ادراک قرار دیا گیا ہے۔

حقائق کا اعتراف

مارشل عبدالرشید دوستم کا کہنا ہے کہ اگرچہ ڈیورنڈ لائن کی قانونی حیثیت کو تسلیم کرنے کے حوالے سے مباحثے پہلے بھی ہوتے رہے ہیں، لیکن استاد محقق جیسے بااثر اور قد آور رہنماء کا اس معاملے پر جرات مندانہ اور واضح لہجہ ان کی گہری سیاسی و سماجی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

بیان کے مطابق تلخ حقائق کو تسلیم کرنا ہی ایک حقیقی اور دور اندیش رہنما کی پہچان ہوتی ہے، اور اسی جرات مندی نے عوامی سطح پر ان کے لیے حمایت کی نئی لہر پیدا کر دی ہے۔

پاک افغان تعلقات پر اثرات

افغان قیادت کے اس اہم اعتراف کو خطے میں پائیدار امن کی جانب ایک بڑی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ سرحدوں کی قانونی حیثیت کو تسلیم کرنے سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دیرینہ سرحدی تنازعات کے حل میں مدد ملے گی اور باہمی تعلقات میں بہتری کے نئے باب کھلیں گے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب علاقائی استحکام کے لیے سرحدوں کی حرمت اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کو ناگزیر تصور کیا جا رہا ہے۔

دیکھیے: چین کے دباؤ پر افغان طالبان کا بڑا کریک ڈاؤن: سرحد کے قریب 100 سے زائد ٹی ٹی پی اہلکار گرفتار، ایچ ٹی این ذرائع

متعلقہ مضامین

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

November 9, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

November 9, 2026

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

November 9, 2026

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *