سسٹم کو سیاسی ری سیٹ کی ضرورت، انتقامی کارروائیاں بند، قیدی آزاد کرنا پڑیں گے: بلاول بھٹو

زور زبردستی سندھ کی تقسیم ہوئی توکراچی کی سڑکوں پر خون بہےگا، بلاول کا انتباہ

بلاول بھٹو نے خبردار کیا ہے کہ سندھ کی تقسیم زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو کراچی میں خونریزی ہو سکتی ہے، جبکہ انہوں نے سیاسی نظام کو ری سیٹ کرنے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

ای سی او ممالک کی ایران امریکا تنازع میں پاکستان کی ثالثی کی حمایت

ای سی او ممالک نے ایران امریکا تنازع کے حل کے لیے پاکستان کی ثالثی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے سفارتی مکالمے اور علاقائی امن پر زور دیا۔
ای سی او ممالک کی ایران امریکا تنازع میں پاکستان کی ثالثی کی حمایت

ای سی او رکن ممالک نے ایران امریکا تنازع میں پاکستان کی ثالثی کوششوں کی حمایت کردی۔ وزرائے خارجہ اجلاس کے اعلامیے میں سفارت کاری اور علاقائی تعاون پر زور دیا گیا۔

November 17, 2026

اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے رکن ممالک نے ایران اور امریکا کے درمیان تنازع کے حل کے لیے پاکستان کی سفارتی اور ثالثی کی کوششوں کی حمایت کردی ہے۔ تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے اعلامیے میں پاکستان کے کردار کو سراہا گیا ہے۔

17 نومبر کو جاری اعلامیے میں خطے کی موجودہ جغرافیائی و سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین پر تحمل کا مظاہرہ کرنے، مکالمے کو فروغ دینے اور سفارتی روابط برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اعلامیے میں علاقائی تعاون مضبوط بنانے اور جامع اقتصادی ترقی کے فروغ کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ رکن ممالک نے پائیدار صنعتی ترقی کو اہم قرار دیتے ہوئے سائنس، تعلیم، ٹیکنالوجی اور صنعت کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

ای سی او ممالک نے مصنوعی ذہانت کے محفوظ اور قابل اعتماد استعمال کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے بلاک چین، کوانٹم کمپیوٹنگ، فائیو جی اور روبوٹکس جیسی جدید ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق کیا۔ اعلامیے میں ان ٹیکنالوجیز سے وابستہ ممکنہ خطرات کے تدارک کی ضرورت بھی واضح کی گئی۔

اعلامیے میں منشیات اور سرحد پار منظم جرائم کی روک تھام کے لیے مضبوط علاقائی تعاون کو ناگزیر قرار دیا گیا، جبکہ سیاحت کو علاقائی روابط، اقتصادی ترقی اور ثقافتی تبادلوں کا اہم ذریعہ تسلیم کیا گیا۔

رکن ممالک نے اقتصادی تعاون کے تزویراتی اہداف 2035 کا بھی خیرمقدم کیا اور خطے میں مشترکہ اقتصادی ترقی کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

ماہرین نے بلاول بھٹو کی حالیہ تقریر کو توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت کی کارکردگی، نئے صوبوں کی مخالفت اور آئینی ترامیم پر ان کے مؤقف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

November 17, 2026

بلاول بھٹو نے خبردار کیا ہے کہ سندھ کی تقسیم زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو کراچی میں خونریزی ہو سکتی ہے، جبکہ انہوں نے سیاسی نظام کو ری سیٹ کرنے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

November 17, 2026

اسلام آباد میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ اصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ تشدد قرار دی گئی ہے۔

November 17, 2026

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پاک فوج کے جوانوں کے سامنے ایک مقامی بچے کے بے خوف کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

November 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *