"> فیلڈ مارشل کی تہران میں ایرانی صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

فیلڈ مارشل کی ایرانی صدر، اسپیکر اور وزیرِ خارجہ سے ملاقاتیں، امن عمل پر تبادلۂ خیال

امریکہ ایران ثالثی کے سلسلے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی تہران میں موجود ہیں، جہاں ایرانی صدر اور وزیرِ خارجہ سے امن عمل پر اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
امریکہ ایران ثالثی کے سلسلے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی تہران میں موجود ہیں، جہاں ایرانی صدر اور وزیرِ خارجہ سے امن عمل پر اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

پاکستان کی امریکا ایران ثالثی کوششیں تیز؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقاتیں، جنگ بندی تجاویز پر غور۔

May 23, 2026

امریکہ اور ایران کے مابین کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کے لیے پاکستان کی ثالثی کوششوں میں تیزی آ گئی ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تہران میں قطری وفد کے ہمراہ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، اسپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے الگ الگ اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں خطےکی سکیورٹی، پائیدار امن اور سفارتی کوششوں کو حتمی شکل دینے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا یہ دورہ امریکہ اور ایران کے مابین جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے۔ تہران پہنچنے پر ایرانی وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی نے فیلڈ مارشل کا پرتپاک استقبال کیا، جبکہ اس موقع پر وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

سکیورٹی اور سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی قیادت کا یہ دورہ ایسے اہم وقت میں ہو رہا ہے جب ایران امریکی جنگ بندی کی تجاویز پر اپنا حتمی ردِعمل دینے کے بالکل قریب ہے اور ایرانی میڈیا کے مطابق فیلڈ مارشل اس ممکنہ امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی تہران میں موجود ہیں، جنہوں نے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور چیف مذاکرات کار سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ان ملاقاتوں میں امریکہ کے ساتھ جاری تنازعات کے خاتمے، خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کے مسودوں پر باریک بینی سے غور کیا گیا۔

ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق دونوں ممالک کے رہنماؤں نے خطے میں مستقل قیامِ امن کے طریقہ کار اور مستقبل کی حکمتِ عملی کا جائزہ لیا ہے۔ سفارتی ماہرین اس اہم ترین دورے کو مغربی ایشیا کے امن و استحکام کے لیے انتہائی کلیدی قرار دے رہے ہیں۔

دیکھیے: میاں نواز شریف اور ازبک سفیر کی ملاقات؛ باہمی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *