فتنہ الخوارج کے سربراہ نور ولی محسود کی کرم میں موجودگی کا دعویٰ جعلی ثابت، ویڈیو کا مقصد ناکامیوں پر پردہ ڈالنا ہے۔

August 5, 2026

لکی مروت کے علاقے کٹا خیل میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن 11 گرج میں افغان شہری سمیت 3 خوارج ہلاک ہو گئے۔

August 5, 2026

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کل سعودی عرب کا دو روزہ دورہ کریں گے، جہاں ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات متوقع ہے۔

August 5, 2026

امریکہ، ایران اور عمان 60 روز کے لیے آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری آمدورفت بحال کرنے کے عبوری معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

August 5, 2026

بھارت نے حسینہ واجد کے ورچوئل خطاب کو نجی تقریب قرار دے کر لاتعلقی کا اظہار کر دیا، جس پر طالبان اور بھارتی بیانیے کی مماثؒت پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

August 5, 2026

پاکستان مخالف بیانیے کے پیچھے بیرونی فنڈنگ، جنیوا اجلاس سے متعلق مبینہ خطوط اور پراکسی نظام کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

August 5, 2026

کراچی کے رایان حبیب نے 15 گھنٹوں میں ’آئرن مین‘ ٹرائیتھلون مکمل کر کے تاریخ رقم کر دی

رایان حبیب نے جھیل ووڈ لینڈز کے 24 ڈگری سینٹی گریڈ ٹھنڈے پانی میں 3.8 کلومیٹر تیراکی کا پہلا مرحلہ 1 گھنٹہ 45 منٹ میں مکمل کیا۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے میں انہوں نے ہارڈی ٹول روڈ پر 180 کلومیٹر سائیکلنگ کا کٹھن سفر 7 گھنٹے 27 منٹ میں طے کیا
رایان حبیب نے پاکستان کا نام روشن کر دیا

آئرن مین چیلنج اپنی سخت ترین شرائط کی وجہ سے جانا جاتا ہے، جس میں کھلاڑیوں کو بغیر کسی وقفے کے تین مختلف مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔

April 28, 2026

ٹیکساس: کراچی سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ ایتھلیٹ رایان حبیب احمد نے دنیا کے مشکل ترین کھیلوں میں شمار ہونے والا ‘آئرن مین ٹرائیتھلون’ مکمل کر کے سب سے کم عمر پاکستانی آئرن مین ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ ریاست ٹیکساس کے شہر دی ووڈ لینڈز میں منعقدہ اس عالمی مقابلے میں رایان نے 226.3 کلومیٹر کا مجموعی فاصلہ 15 گھنٹے، 20 منٹ اور 6 سیکنڈز میں طے کر کے تاریخ رقم کی۔

آئرن مین چیلنج اپنی سخت ترین شرائط کی وجہ سے جانا جاتا ہے، جس میں کھلاڑیوں کو بغیر کسی وقفے کے تین مختلف مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔ رایان حبیب نے جھیل ووڈ لینڈز کے 24 ڈگری سینٹی گریڈ ٹھنڈے پانی میں 3.8 کلومیٹر تیراکی کا پہلا مرحلہ 1 گھنٹہ 45 منٹ میں مکمل کیا۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے میں انہوں نے ہارڈی ٹول روڈ پر 180 کلومیٹر سائیکلنگ کا کٹھن سفر 7 گھنٹے 27 منٹ میں طے کیا، اور آخر میں 42.2 کلومیٹر کی مکمل میراتھون دوڑ 5 گھنٹے 38 منٹ میں پوری کر کے فنش لائن عبور کی۔

واٹر وے ایونیو پر فنش لائن عبور کرنے کے بعد رایان نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر اپنی کامیابی کا جشن منایا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں رایان نے اسے زندگی کا مشکل ترین تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد پاکستانی کھلاڑیوں کی نئی نسل کو متاثر کرنا ہے۔ واضح رہے کہ آئرن مین ٹیکساس 2026 کا مقررہ کٹ آف ٹائم 17 گھنٹے تھا، جسے رایان نے وقت سے کافی پہلے مکمل کر کے اپنی جسمانی اور ذہنی مضبوطی کا لوہا منوایا۔

دیکھئیے:کرکٹ شائقین کے لئے بڑی خوشخبری:پی ایس ایل 11 کے تمام پلے آف میچز تماشائیوں کے لیے کھولنے کی منظوری؛ وزیراعظم نے محسن نقوی کی درخواست قبول کرلی

متعلقہ مضامین

فتنہ الخوارج کے سربراہ نور ولی محسود کی کرم میں موجودگی کا دعویٰ جعلی ثابت، ویڈیو کا مقصد ناکامیوں پر پردہ ڈالنا ہے۔

August 5, 2026

لکی مروت کے علاقے کٹا خیل میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن 11 گرج میں افغان شہری سمیت 3 خوارج ہلاک ہو گئے۔

August 5, 2026

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کل سعودی عرب کا دو روزہ دورہ کریں گے، جہاں ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات متوقع ہے۔

August 5, 2026

امریکہ، ایران اور عمان 60 روز کے لیے آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری آمدورفت بحال کرنے کے عبوری معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

August 5, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *