"> فتنہ الہندوستان کا مظلومیت کا بیانیہ بے نقاب

فتنہ الہندوستان کا مظلومیت کا بیانیہ بے نقاب، امریکی اسلحہ سامنے آگیا

فتنہ الہندوستان کا مظلومیت اور غربت کا بیانیہ نئ ویڈیو کے بعد بے نقاب ہو گیا، جہاں لاکھوں کے غیر ملکی اسلحے اور جدید آلات کی موجودگی نے تمام دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔
فتنہ الہندوستان اور امریکی اسلحہ

جدید امریکی رائفل اور قیمتی آلات کی ویڈیو نے ملکی دشمن عناصر کے دوہرے معیار اور غیر ملکی سرپرستی کو بے نقاب کر دیا ہے۔

October 30, 2026

ایک تازہ منظرعام پر آنے والی ویڈیو نے فتنہ الہندوستان سے وابستہ عناصر کے مظلومیت اور معاشی بدحالی سے متعلق دعوؤں کا پول کھول دیا ہے۔ اس ویڈیو میں ان عناصر کو انتہائی قیمتی اور جدید ترین امریکی ساختہ اسلحے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے اندر نظر آنے والے مناظر سے واضح ہوتا ہے کہ مبینہ طور پر فاقہ کشی کا رونا رونے والے ان عناصر کے پاس قیمتی کیمرے، ڈیڑھ لاکھ کے لینز اور بیس لاکھ روپے سے زائد مالیت کی جدید امریکی رائفلیں موجود ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک طرف غربت اور محرومی کا سہار لے کر عوام کو ورغلایا جاتا ہے، جبکہ دوسری طرف اتنے بھاری مالیاتی حجم کا سامان اور فوجی معیار کا اسلحہ ان کے استعمال میں ہے، جو واضح تضاد کو ظاہر کرتا ہے۔

اس جدید ترین ملٹری گریڈ سامان اور نشریاتی آلات کی موجودگی اس بات کا بین ثبوت ہے کہ اس گروہ کو غیر ملکی خاص طور پر بھارتی سرپرستی اور بھاری مالی معاونت حاصل ہے، جس کا مقصد خطے میں انتشار پھیلانا ہے۔

سیکیورٹی تجزئیہ کاروں کے مطابق یہ ویڈیو ثبوت ہے کہ ‘فتنہ الہندوستان’ کا بھوکے مرنے کا بیانیہ صرف عوامی ہمدردی حاصل کرنے اور تخریبی کارروائیوں کو جواز فراہم کرنے کی ایک سستے پروپیگنڈے پر مبنی کوشش ہے۔

متعلقہ مضامین

بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، جو خطے میں آبی سیکیورٹی اور انسانی بقا کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

October 30, 2026

یمنی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں کے خلاف 24 گھنٹوں میں 324 جنگجو ہلاک اور 108 فوجی گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔ کارروائیاں تعز، مارب اور دیگر محاذوں پر جاری ہیں۔

October 30, 2026

ضلع خاران میں فتنہ الہندوستان کی جانب سے چیک پوسٹ پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، سکیورٹی فورسز نے پانچوں ڈرون تباہ کردیے۔

October 30, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *