کراچی: اداکارہ فضا علی نے عیدالفطر کے موقع پر اپنی تیسری شادی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے اعجاز خان کے ساتھ سادگی سے نکاح کر لیا ہے۔
فضا علی نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی نئی زندگی کی جھلک دکھائی، جن میں ان کے شوہر اور بیٹی بھی موجود ہیں۔ تصاویر میں دونوں سادہ مگر خوبصورت لباس میں نظر آئے۔
اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ 41 برس کی عمر میں انہیں وہ خوشی اور محبت ملی جس کا وہ طویل عرصے سے انتظار کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ ’مسز اعجاز خان‘ ہیں اور مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
یاد رہے کہ فضا علی کی یہ تیسری شادی ہے۔ اس سے قبل ان کی پہلی شادی 2007 میں فواد فاروق سے ہوئی تھی جس سے ان کی ایک بیٹی ہے، جبکہ 2018 میں انہوں نے ایاز ملک سے دوسری شادی کی تھی جو بعد میں ختم ہو گئی تھی۔
دیکھئیے:ترکش فیشن انفلوئنسر عائشہ گل ایراسلان کی پراسرار موت، تحقیقات جاری