متحدہ عرب امارات: فجیرہ میں ٹریفک حادثہ، 14 افراد ہلاک، 30 زخمی

متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں ٹرک کے متعدد گاڑیوں سے تصادم اور آتشزدگی کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔
متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ میں ٹرک کے متعدد گاڑیوں سے تصادم کے بعد آتشزدگی کا منظر۔

فجیرہ میں ٹرک کے 23 گاڑیوں سے تصادم اور آتشزدگی کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

November 13, 2026

متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں ٹرک کے متعدد گاڑیوں سے تصادم اور آتشزدگی کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

وزارت داخلہ کے مطابق ٹرک ڈرائیور گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا، جس کے بعد ٹرک پہلے ایک گاڑی سے ٹکرایا اور پھر سست رفتار ٹریفک میں موجود دیگر گاڑیوں کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔ حادثے میں پانچ ٹرکوں سمیت مجموعی طور پر 23 گاڑیاں متاثر ہوئیں۔ تصادم کے بعد ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیگر گاڑیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا اور بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔

فجیرہ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد 30 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے بعض کو طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے جبکہ دیگر زیر علاج ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں اماراتی اور بھارتی شہری بھی شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں پاکستانی، بھارتی، عمانی، برازیلی، اردنی اور مصری شہری شامل ہیں۔

حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ حادثے کے بعد پولیس، طبی اور شہری دفاع کی ٹیموں نے امدادی کارروائیاں مکمل کیں جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

دیکھیے: اسپین میں مہنگائی اور مہنگے کرایوں کے خلاف ملک گیر ہڑتال، جھڑپیں

متعلقہ مضامین

مختلف تجزیاتی حلقوں اور ناقدین نے بھارت میں پیش آنے والے سیکیورٹی واقعات کے بعد پاکستان پر عائد کیے جانے والے الزامات اور ڈی جی پی نلین پربھات کے کردار پر سوالات اٹھائے ہیں۔

November 13, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معدنی دولت کو کارآمد بنا کر ریفائننگ، مینوفیکچرنگ اور مقامی آبادی کی ترقی کو یقینی بنانا قومی مقصد ہے۔

November 13, 2026

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی ایکس پوسٹ کے جواب میں سامنے آنے والے بیان میں چشمہ-5 کو محفوظ شہری جوہری بجلی گھر قرار دیتے ہوئے ان کی تنقید مسترد کر دی گئی ہے۔

November 13, 2026

اٹلی میں پیدا ہونے والی سونیا گاندھی کیسے بھارتی سیاست کا اہم نام بنیں؟ راجیو گاندھی سے شادی، خاندانی سانحات اور کانگریس کی قیادت تک ان کی زندگی کی مکمل کہانی۔

November 13, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *